اسرائیلی فضائی کارروائی میں ترکیے کے 3 شہری شہید
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
ANKARA:
اسرائیل نے فضائی کارروائی میں لبنان کی سرحد سے اسرائیل میں داخل ہونے والے ترکیے کے 3 شہریوں کو شہید کردیا۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی فضائی کارروائی میں شہید ہونے والے 3 ترک شہری لبنان سے اسرائیل داخل ہو رہے تھے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ تینوں شہری غیرقانونی طور پر اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
ترک وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ہم اس غیرقانونی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں 3 شہری شہید ہوگئے ہیں۔
وزارت خارجہ نے بیان میں واضح نہیں کیا کہ تینوں شہریوں کو شہید کرنے کا واقعہ کب پیش آیا اور اس حوالے سے مزید تفصیلات بھی جاری نہیں کی گئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ شہید ہونے والے شہریوں کے جسد خاکی واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ترک وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ جس طرح ہم ہر موقع پر زور دیتے ہیں کہ اسرائیل کو یہ جارحانہ پالیسیاں فوری طور پر ترک کردینا چاہیے کیونکہ ان پالیسیوں سے انسانی زندگیوں کی بے حرمتی ہوتی ہے اور خطے میں کشیدگی بھی بڑھ جاتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خوشاب: 1 ہزار روپے کی مالیت کے جوتے چوری ہونے پر شہری نے پولیس بلالی
فوٹو: فائلپنجاب کے ضلع خوشاب میں بس اسٹینڈ سے شہری کے جوتے چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
جوتے چوری ہونے پر شہری نے 15 پر کال کر کے پولیس کو بلا لیا اور بیان دیا کہ اس نے ایک ہزار روپے میں دکان سے جوتے خریدے تھے۔
شہری کا کہنا تھا کہ بس کا ٹکٹ خریدتے ہوئے جوتے کاؤنٹر پر رکھے تھے، جو چوری ہوگئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کی مدعیت میں جوتے چوری کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔