2025-01-25@04:31:24 GMT
تلاش کی گنتی: 2989
«اعلی سطح»:
(نئی خبر)
کراچی: شہر قائد میں ایک کارروائی کےد وران ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی چھاپا مار ٹیم نے صدر کے علاقے میں کارروائی کی اور جعلی امریکی ڈالرز کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 ہزار 500 جعلی ڈالرز برآمد کرلیے۔ حکام کے مطابق قادر رضا نامی ملزم جعلی امریکی ڈالرز ایک پارٹی کو سپلائی کرنے کے لیے انتظار کر رہا تھا ۔ ملزم کی نشاندہی پر جعلی ڈالرزکی ڈیل کرنے والےنعیم احمد نامی ملزم کو واٹرپمپ سےگرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے جب کہ...
لاس اینجلس میں مقیم مشہور امریکی اداکار فرانسسکو سان مارٹن نے خودکشی کرلی ہے۔ 39 سالہ اداکار مشہور ٹی وی ڈرامہ ’’ڈیز آف اوور لائف‘‘ میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کی تھی۔ لاس اینجلس کاؤنٹی کورونر کے دفتر کے مطابق مارٹن کی موت خود کو پھانسی لگانے سے واقع ہوئی ہے۔ مونٹانا میں پرورش پانے والے مارٹن نے اپنے کیریئر کا آغاز بچوں کے تھیٹر پروڈکشنز میں اداکاری سے کیا تھا۔ وہ نوعمری میں میڈرڈ واپس آئے جہاں انھوں نے ماڈل کے طور پر کام کیا اور اداکاری کی کلاسز لیں۔ گریجویشن کے بعد وہ اسپین میں اسٹیج، ٹی وی اور فلمی پروڈکشنز میں بھی نظر آئے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکا سے خواہشیں وابستہ کرلی ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکا سے خواہشیں وابستہ کرلی ہیں، امریکیوں کی اپنی ترجیحات اور مفادات ہیں، اگر کسی امریکی نمائندے کا بیان آتا ہے توپاکستان اس کو ہینڈل کرلے گا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر کو جواب دیا گیا کہ سیاسی امور پر سیاستدانوں سے بات کریں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے دہشتگردی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی ہے۔ ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ نے بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں سینئر وکیل منیر اے ملک اور حامد خان کو عدالتی معاون مقرر کر دیا جبکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان سے بھی معاونت طلب کرلی، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے پروسیجر کمیٹی چلتے ہوئے کیسز واپس لے تو عدلیہ کی آزادی تو ختم ہو گئی، جہاں محسوس ہو فیصلہ حکومت کیخلاف ہو سکتا ہے تو بینچ سے کیس ہی واپس لے لیا جاتا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بینچز کے اختیارات کا کیس مقررنہ کرنے پر توہین عدالت...
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے بینچز اختیارات کیس پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین کو خط لکھ دیا. نجی ٹی وی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ کیسز 13 جنوری کو جسٹس منصور، جسٹس عائشہ، جسٹس عرفان سعادت کے بینچ کے سامنے مقررتھے بنچزکے اختیارات سے متعلق سوال بینچ کے سامنے اٹھایاگیا جس پر فیصلہ جاری ہوا 16 جنوری کو بینچ دوبارہ تشکیل دیا گیا.(جاری ہے) خط کے مطابق جسٹس عقیل عباسی نے بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ فیصلہ جاری کیا تھا اور متعلقہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاور ڈویژن نے بجلی خریدنے سے متعلق آئی پی پیز کی پرانی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے 14 آئی پی پیز کو ٹیک اینڈ پے پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ انکشاف وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن نے چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔وفاقی سیکرٹری نے بتایا کہ حکومت بجلی کی مارکیٹ متعارف کروائے گی جس کے تحت بجلی کی خرید و فروخت کا نظام شروع کیا جائے گا اور اس نظام کا اطلاق رواں سال شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 1994اور 2002 پالیسی کے 5 آئی پی پیز بند ہوچکے، حکومت کو 411 ارب روپے کی بچت ہوئی،...
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2025ء ) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت اور ریاست ابوظہبی میں مخصوص شعبے میں ملازمت کے لیے نئی بھرتیاں شروع کردی گئیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ابوظہبی کے محکمہ تعلیم نے ’کن معلم‘ (استاد بنیں) مہم کا آغاز کیا ہے، اماراتیوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے غیرملکیوں کے لیے شروع کیا جانے والا یہ اقدام متحدہ عرب امارات میں اپنی نوعیت کی پہلی مہم ہے جو تعلیم میں ایک سالہ تسلیم شدہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ مکمل کرنے والوں کو تدریسی میدان میں داخل ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان کے پاس کمیونی کیشن کی بہترین مہارتیں اور علم بانٹنے کا جذبہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے شادی سے فرار ہونے کے لیے ڈکیتی کی جھوٹی کہانی بناکر خود کو گولی مارلی۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے بتایا واقعہ لاہور کے علاقے سبزازار میں پیش آیا، پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع ملی جس میں علی حیدر نامی ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم کو 24 گھنٹے میں حقیقت سے پردہ اٹھانے کی ہدایت کی جس کے بعد پولیس نے انکوائری شروع کی اور فوری طور پر واقعہ کے پیچھے چھپی اصل کہانی کا پتا لگا لیا۔ تحقیقات میں...
چین میں 2024 کے دوران روزگار کے 12.56 ملین نئے مواقع پیدا ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز بیجنگ:چین کی وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 2024 میں چین کے شہروں اور قصبوں میں روزگار کے 12.56 ملین نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور روزگار کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی ہے۔ ملک بھر میں بے روزگاری کی اوسط شرح 5.1فیصد رہی. سال 2024 کے اختتام پر غربت سے نکلنے والے 33.052 ملین افراد کو روزگار ملاہے اور 6.65 ملین بیمہ شدہ کاروباری اداروں کو 38.6 بلین یوآن کی بے روزگاری انشورنس جاری کی گئی۔ وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ کے متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ...
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جب کہ دیر، چترال، شانگلہ، سوات، تور غر، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور کچھ علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جب کہ دیر، چترال، شانگلہ، سوات، تور غر، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں ہلکی بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ سب سے زیادہ چترال میں 8 ملی...
190ملین پائونڈ کے عنوان سے معروفِ زمانہ مقدمے کا فیصلہ آ گیا۔ اِس طلسمِ ہوش رُبا کاپہلاباب، سندھ سےطلوع ہوتاہےجہاں ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی اور بحریہ ٹائون کے درمیان وسیع وعریض زمین کا تبادلہ ہوا۔ معاملہ سپریم کورٹ پہنچا تو اِس ڈیل کو خلافِ قانون اور ناجائزقرار دیتے ہوئے بحریہ ٹائون پر 460 ارب روپےکا جرمانہ عائد کر دیاگیا۔ ساڑھے سات برس میں یہ رقم ادا کرنے کےلئےقسط بندی کر دی گئی اور اس مقصد کے لئے، سپریم کورٹ کے زیرنگرانی، نیشنل بنک میں ایک خصوصی اکائونٹ کھول دیاگیا۔ دوسراباب دسمبر2018 میں کھُلاجب برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے کچھ کھاتوں میں بےقاعدگی کا سراغ لگایا، تحقیقات کیں اور اُنہیں جُرم سے نتھی کرتےہوئےمنجمدکردیا۔ باہمی سمجھوتے کے...
ایک غریب عورت نے قاضی کی عدالت میں مقدمہ درج کیا کہ “اشرافیہ میں سے ایک شخص نے میرے حقوق لوٹ لئے ہیں ” قاضی نے مقدمے کا جائزہ لیا ،دلائل سنے اور یہ فیصلہ صادر فرمایا کہ غریب عورت حق پر ہے اس کے حقوق ادا کئے جائیں ” ۔یہ بغداد کے قاضی امام واقدی تھی ۔مامون الرشید کادور خلافت تھا ،اشرافیہ کے لئے یہ سوچنا بھی محال تھا کہ اس دور میں اس کے خلاف ایسافیصلہ آسکتا ہے ،مگر فیصلہ آگیا ،جس پر عمل بھی ہوگیا ۔لوگ انگشت بدنداں تھے اور وہاں کے علما بھی جن کا یہ خیال تھا کہ امام واقدی خلیفہ کا گماشتہ ہے ،اشرافیہ کا نمائندہ ہے وہ اس کے خلاف فیصلہ کیسے دے...
محسوس ہو فیصلہ حکومت کے خلاف ہے تو چلتا ہوا کیس بینچ سے واپس لے لیا جائے، عدلیہ کی آزادی ختم ہوگئی: جسٹس منصور علی شاہ
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اگر کسی کیس میں یہ محسوس ہو کہ فیصلہ حکومت کے خلاف جا سکتا ہے تو کمیٹی کو کیا یہ حق ہے کہ وہ کیس کو عدالتی بینچ سے واپس لے لے؟ سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ کی زیر قیادت دو رکنی بینچ نے توہین عدالت کے کیس کی سماعت کی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، سماعت کے آغاز میں ججز نے رجسٹرار سے سوال کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود کیس کی سماعت کیوں نہیں کی گئی؟ جس پر رجسٹرار نے بتایا کہ یہ کیس آئینی بینچ کے دائرہ اختیار...
بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کے زخمی ہونے کے بعد انھیں اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کےلیے انعامی رقم کا اعلان سامنے آگیا ہے۔ 16 جنوری کی شب سیف علی خان کو حملہ آور نے چاقو کے وار سے شدید زخمی کردیا تھا جنھیں ایمرجنسی میں کسی گاری یا ایمبولینس میں نہیں بلکہ رکشہ کے ذریعے اسپتال لایا گیا تھا۔ بعد ازاں اس رکشہ ڈرائیور کا بیان بھی منظرعام پر آیا تھا کہ وہ باندرہ کے علاقے میں رکشہ چلا رہا تھا جب ایک خاتون نے مدد کےلیے اسے آواز دی۔ اسے معلوم نہیں تھا کہ زخمی شخص سیف علی خان ہیں۔ رکشہ ڈرائیور نے یہ بھی بتایا تھا کہ زخمی کے ساتھ ایک چھوٹا بچہ بھی تھا۔ انھیں...
سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 4 اور 5 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کیلئے مشاورت مکمل کرلی ہے، قومی ٹیم کا اعلان پی سی بی سربراہ کی منظوری سے مشروط ہے۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے پہلے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پاکستان کی مہمان بن رہی ہیں۔ یہ سیریز 19 فروری سے شروع ہونے ایونٹ کی تیاریوں کیلئے معاون ثابت ہوگی۔ پی سی بی نے سیریز کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی، مجوزہ پروگرام کے تحت نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لاہور آمد کے بعد 5 فروری کو آرام کریں گے جبکہ...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار بنگلادیشی ملزم کے بارے میں نیا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار بنگلادیشی ملزم محمد شہزاد جب بنگلادیش میں مقیم تھا تو قومی سطح پر ریسلنگ چیمپئن تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی پولیس کا خیال ہے کہ ملزم ریسلنگ چیمپئن ہونے کی وجہ سے ہی سیف علی خان اور گھر کے دیگر ملازمین کو اپنے قابو میں کرنے میں کامیاب رہا۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور بنگلادیش سے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا تھا اور گزشتہ چند ماہ سے ممبئی میں مقیم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر تاریخ پر آپ استثنیٰ کی درخواست دیتے ہیں، ملزم کو پیش...
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے مشکلات دورکرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ملک بھر کے بجلی صارفین کو ایک مالی سال میں بجلی بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے صارفین کو قسطوں کی سہولت ڈسکوز کو ریونیو ضروریات کے مطابق دینے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کی بھی تجویز دے دی۔دستاویز کے مطابق نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے 7 روز میں رائے طلب کرلی۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کے لیے پہلی قسط کی بروقت ادائیگی پر مارک اپ نہیں ہوگا، ڈسکوز کو قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی، علی امین گنڈاپور کیجانب سے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے کہا کہ ہر تاریخ پر آپ استثنیٰ کی درخواست دیتے ہیں، ملزم علی امین گنڈاپور کو پیش نہیں کرتے۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور گنڈاپور کے ناقابل ضمانت...
امریکی صدر ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی سیاسی مخالفین سے انتقام نہ لینے کا اعلان کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب حلف برداری کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ اب امریکا ترقی کرے گا، اپنے دور میں امریکا پہلے رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا۔ صدر ٹرمپ نے ملک بھر سے حکومتی سنسرشپ ختم کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ رنگ اور نسل کی بنیاد پر امتیاز ختم کر دیں گے، انہوں نے کہا کہ امریکی سرزمین کے نیچے موجود تیل و گیس کے ذخائر نکالنا شروع کریں گے، امریکا دنیا میں تیل و گیس پیدا کرنے والا سب سے...
ملک میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام کے لیے یونیسیف سے معاہدہ ہوگیا۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی( کی معاونت سے ’’گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ کے لیے یونیسف سے معاہدہ ہوگیا۔ یونیسف بچوں کی فلاح، تعلیم، صحت اور حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر سرگرم ہے۔ نوجوانوں کو پائیدار ترقی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے یونیسف اور مسلم ورلڈ لیگ کی شراکت داری و ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مسلم ورلڈ لیگ کی جانب سے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے 1.5 ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔ ’’گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ نوجوانوں کو پائیدار مستقبل کے لیے ضروری مہارتیں فراہم...
190 ملین پاؤنڈز کیس کے عدالتی فیصلے پر عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے۔ شہریوں نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے آنے والا فیصلہ خوش آئند ہے ۔انصاف کی زنجیر جب ہلتی ہے تو بڑوں بڑوں کو جکڑ لیتی ہے ۔ عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر ہو یا غریب قانون سب کے لیے برابر ہے ۔القادر ٹرسٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو ریاست کے بجائے منی لانڈرر کے حوالے کر دیا گیا ۔...
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے مشکلات دور کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، ایک مالی سال میں بجلی بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان ہے۔ نیپرا نے صارفین کو قسطوں کی سہولت ڈسکوز کو ریونیو ضروریات کے مطابق دینے کی تجویز دی ہے۔ دستاویز کے مطابق نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کی تجویز دے دی، کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے7 یوم میں رائےطلب کرلی گئی ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کے لیے پہلی قسط کی بروقت ادائیگی پر مارک اپ نہیں ہوگا، ڈسکوز کو قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ لگانے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ نیپرا نےجون 2024 میں کنزیومر...
شاہد سپراء: وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر ایک روپیہ تین پیسے فی یونٹ کی کمی کی درخواست دائر کر دی ہے۔ نیپرا نے اس درخواست پر 30 جنوری کو سماعت مقرر کر دی ہے۔ اس کمی کا اطلاق دسمبر 2024 میں استعمال ہونے والی بجلی کے یونٹس پر ہوگا، جس سے صارفین کو ماہ فروری کے بلوں میں ریلیف مل سکے گا۔ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، ہمارا نشان عمران خان ہیں: بیرسٹر گوہر یاد رہے کہ یہ ریلیف دسمبر کی پیداواری لاگت...
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطہ کیا ہے اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سفارش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور سے تعلق رکھنے والے طالب علم شیر اللہ خان ولد محمد اشرف خان کے ہری پور ہزارہ سے لاپتہ ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطہ کیا ہے اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سفارش کی ہے۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد سے بلاول خود کو ٹرمپ کا فیملی فرینڈ مشہور کرواتے رہے حتی کہ اس کے لئے میڈیا میں خبریںبھی لگوائی گئیں۔(جاری ہے) ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محسن نقوی اور بلاول نے اپنے آپ کو ٹرمپ کی تقریب کا خودساختہ مہمان خصوصی بھی سمجھنا شروع کر دیا تھالیکن ان کی قسمت ایسی ہے کہ پیسے دے کے جو پاسزخریدے وہ بھی منسوخ ہوگئے،یہ رجیم ناپسندیدگی کی معراج پر ہے۔
ویب ڈیسک : پنجاب اسمبلی میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار دیدیا گیاہے ، خلاف ورزی کرنے پر تین سے سات سال قید کی سزا ہو گی ، پتنگ بازی ، تیاری اور فروخت پر پانچ سے پچاس لاکھ تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا، پتنگ اُڑانے والے کو تین سے پانچ سال قید ، 20 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں ہو ں گی ۔ ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلیے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کر دیا قانون کے مطابق پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7 سال قید جبکہ...
پشاور: خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور کچھ علاقوں میں بارش ہوئی جب کہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جب کہ دیر، چترال، شانگلہ ،سوات، تور غر ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں ہلکی بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔ا س کے علاوہ سب سے زیادہ چترال میں 8 ملی میٹر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز کالام میں 6ملی میٹر ،مالم جبہ 4 ملی میٹر، دیر ،بنوں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اُدھر کالام میں درجہ...
لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایرلائن کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ رات گئے لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر فیول کی کمی کے باعث لینڈنگ کی، پرواز پی اے 470 سعودی عرب جارہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق طیارے کو اچانک کراچی ایئرپورٹ کی جانب موڑ کر لینڈ کرایا گیا، طیارے میں ایندھن کی کمی کے باعث ری فیولنگ کے لینڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کے بعد روانہ کیا گیا، اہئربس 320 طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ری فیولنگ کے دوران طیارے میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔
سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے پر جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق تینوں ججز نے جسٹس امین الدین خان کو بھی خط لکھا۔ خط میں کہا گیا کہ جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا، جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکے ہیں۔ بیس جنوری کو کیس سماعت کیلئے فکس نہ ہونے کی خط میں شکایت کی گئی، خط میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 17 جنوری کو ہونے والے اجلاس کا ذکر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے کمیٹی کو آگاہ کیا...
سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے سینیئر وکیل منیر اے ملک اور حامد خان کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم معاملہ ہے کہ ججز کمیٹی بینچ سے کیس واپس لے سکتی ہے یا نہیں؟ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے تو عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں عدالتی حکم کے باوجود کیس مقرر کیوں نہ ہوا؟ رجسٹرار نے بتایا کہ یہ کیس آئینی بینچ کا تھا غلطی سے ریگولر بینچ میں لگ گیا تھا۔ جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ اگر...
بجلی صارفین کو ایک سال میں بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان ہے۔نیپرا نے بلوں کی اقساط کیلئے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کی بھی تجویز دے دی ، نیپرا نے قسطوں کی سہولت ڈسکوز کو ریونیو ضروریات کے مطابق دینے کی تجویز دی، نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کے لیے 7روز میں آرا طلب کرلیں۔دستاویز کے مطابق بجلی صارفین کے لیے پہلی قسط کی بروقت ادائیگی پر مارک اپ نہیں ہوگا، ڈسکوز کو بلوں کی قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ لگانے کی اجازت ہو گی۔نیپرا نے جون 2024 میں کنزیومر سروس مینوئل 2021 میں ترمیم کر دی تھی، اس وقت ایک سال میں صرف ایک مرتبہ ہی بلوں کی قسطیں کرنےکی اجازت...
سپریم کورٹ میں بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نےچیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کو بھی تینوں ججز کی جانب سے خط لکھاگیا،خط میں بینچ اختیار ا ت سے متعلق کیس کا ذکر کیا گیا ہے،خط کےمطابق جسٹس عقیل عباسی کو16جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا، خط میں کہا گیا جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 20جنوری کو کیس سماعت کیلئے فکس نہ ہونے کی خط میں شکایت کی گئی، خط کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی 17 جنوری اجلاس کا ذکر کیا گیا، جسٹس منصور علی شاہ نےکمیٹی...
سپریم کورٹ میں بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملہ پر جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے۔ تینوں ججز کی جانب سے جسٹس امین الدین خان کو بھی خط لکھا گیا ہے۔ جسٹس منصور نے معاملہ کو توہین عدالت قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق خط میں بینچ اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کیا گیا ہے۔ جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا۔ خط میں کہا گیا جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکے ہیں۔ 20 جنوری کو کیس سماعت کے لیے فکس نہ ہونے کی خط میں شکایت کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کو...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے واضح کہا ہے کوئی ڈیل نہیں کروں گا، اپنے کیسز کا خود سامنا کروں گا۔ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی کو 2 مطالبات پر بات کرنے کا کہا، سپریم کورٹ ججز کا کمیشن بنایا جائے، 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے، وہ خود چاہتے تھے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ہائیکورٹ لیکر جائیں۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 جنوری 2025ء) جنگ بندی کے بعد اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے غزہ اور مصر کے سرحدی علاقوں رفح اور العریش کا دورہ کر کے بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔مصر میں اقوام متحدہ کی نمائندہ ایلینا پانووا بھی اس وفد میں شامل تھیں جنہوں نے اس موقع پر کہا کہ ضرورت مند لوگوں کو مدد فراہم کرنا اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے پائیدار ارتباط اور مدد کے عزم کو لے کر مصر کی حکومت، مصری ہلال احمر اور شمالی سینائی کے گورنر کے ساتھ ضروری بات چیت جاری ہے۔وفد کا یہ دورہ...
پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کیا گیا ہے۔ ایکٹ کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی پر کم از کم 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہوگی۔ آئے روز ڈور پھرنے سے شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد حکومت نے پتنگ بازی پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کر لیا ہے۔ پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کیا گیا ہے۔ ایکٹ کے مطابق پنجاب...
محسوس ہو فیصلہ حکومت کیخلاف ہے تو چلتا ہوا کیس بینچ سے واپس لے لیا جائے، عدلیہ کی آزادی ختم ہوگئی، جسٹس منصور علی شاہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کے نوٹس پر دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ کمیٹی چلتے ہوئے کیسز واپس لے تو عدلیہ کی آزادی تو ختم ہوگئی، جہاں محسوس ہو فیصلہ حکومت کے خلاف ہوسکتا ہے تو کیس ہی بینچ سے واپس لے لیا جائے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بینچزکے اختیارات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت نوٹس کی سماعت ہوئی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔دوران سماعت رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے تو عدالت نے استفسار...
قومی اسمبلی : اپوزیشن کا ہنگامہ ، کورم نشاندہی پرا اجلاس کچھ دیر کھچ دیر کیلئے ملتوی : مالی خسارہ مزید کم ہوگا وزیرمملکت خزانہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز اپوزیشن نے ایک بار پھر ہنگامہ آرائی کی، نعرہ بازی کی، ڈیسک بجائے، جس کے بعد اپوزیشن کے ارکان ایوان سے واک اؤٹ کر کے چلے گئے۔ جبکہ اپوزیشن کے ایک رکن نے کورم کی نشاندہی بھی کی، کمی کے باعث اجلاس کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔ جب اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو سپیکر نے ایوان میں دوبارہ گنتی کرائی۔ ایوان میں کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس آج منگل کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کی اجازت کا مطالبہ کیا جس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور، جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اورجسٹس امین الدین خان کو خط لکھ دیا ، خط میں بنچ اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ جسٹس عقیل عباسی کو 16جنوری کو بنچ میں شامل کیا گیا، خط میں کہا گیا جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکے ہیں، 20جنوری کو کیس سماعت کیلئے فکس نہ ہونے کی خط میں شکایت کی گئی،خط کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی 17جنوری اجلاس کا ذکر کیا گیا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس منصور نے کمیٹی کو آگاہ کیا ان کا نقطہ نظر ریکارڈ...
ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقا کے سب سے زیادہ گنجان آباد ملک نائیجیریا نے برکس کی طرف سے اتحادی بننے کی دعوت قبول کر لی ۔ نائیجیریا کی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا کہ یہ اقدام نائیجیریا کے بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی اور اقتصادی مواقع سے استفادے کے لیے بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجیریا اپنے ترقیاتی اہداف کے حصول اور شراکت داریوں میں اضافے کے معاملے میں پرعزم ہے۔ برکس نے ہمیں تجارتی تعاون کے لیے ایک بے مثال پلیٹ فورم فراہم کیا ہے۔واضح رہے کہ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا کے قائم کردہ برکس کا مقصد امریکا اور مغربی ممالک کے مقابل...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کی جیلوں کو اصلاح گھر بنانے اور جیل میں ہر قسم کے قیدیوں کے ساتھ اچھے سلوک اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وہ نارا جیل کے دورے کے موقع پر جیل انتظامیہ اور دیگر عملے سے بات چیت کر رہے تھے۔ علی حسن زرداری نے جیل میں موجود سزا یافتہ اور بغیر سزا یافتہ قیدیوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ان سے مسائل معلوم کیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے قیدیوں پر پولیس تشدد، رشوت کی طلبی، کھانے اور علاج کی فراہمی سے متعلق...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے پانی پر ڈاکا آصف علی زرداری کے دستخط سے کیا گیا ہے، سندھ کے ایس ایس پیز کو پیٹرول اور منشیات کے کاموں میں لگا دیا گیا، جبکہ اندرون سندھ میں سورج غروب ہونے کے بعد کوئی اپنے گھروں سے نہیں نکل سکتا، پنجاب سے سندھ میں داخل ہونے پر موٹر وے بھی محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائد اپنی جگہ پر مضبوطی کے ساتھ بیٹھے ہیں، مخالف تھک چکے، جلد تحریک انصاف کا دور آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مؤقف پر قائم...
ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وعدوں کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہی دن سے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ان کے پہلے صدارتی احکامات میں سابق صدر جو بائیڈن کے درجنوں اقدامات کی منسوخی، آب و ہوا کے معاہدوں سے امریکہ کی علیحدگی اور ٹرمپ کے خلاف تمام مقدمات اور تحقیقات ختم کرنا شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق ایگزیکٹو آرڈرز کے علاوہ مزید کئی احکامات ٹرمپ کے دستخطوں کے منتظر ہیں جن کا تعلق سرحدی گزرگاہوں، تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافے، تنوع اور فنڈنگ پر کنٹرول سے ہے۔ صدر ٹرمپ کے انتخابی وعدوں اور ری پبلکن پارٹی کی سوچ کو سامنے رکھتے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر رفاع عام سوسائٹی میں ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس واقعے کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا ہے اور مقتولہ کی والد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او الفلاح محمد علی مروت کے مطابق واقعہ ملیر رفاع عام سوسائٹی کے ایک گھر کی بالائی منزل پر پیش آیا۔ دونوں مقتولین کی لاشیں موقع پر پائی گئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق لڑکی کی شناخت 18 سالہ فاطمہ دختر اظہر کے طور پر ہوئی، جبکہ جاں بحق لڑکے کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی، لیکن اس کی عمر...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نائجیریاانڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں نائجیرین ٹیم نے نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ شکست دیدی۔ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بارش سے متاثرہ 13 اوورز کے میچ میں نائجیریا نے 66 رنز سکور کیے جواب میں کیوی ٹیم 6 وکٹوں پر 63 رنز ہی بناسکی۔ سنسنی خیز مقابلے میں نائجیریا نے 2 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ نائجیریا کی کپتان لکی پیتی نے 19 رنز بنائے، لیلین اودے نے 22 گیندوں پر 18 رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوسکیں۔ کیوی ویمن ٹیم کو آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم 2 رنز بناسکی۔ پیتی نے 2 اوورز میں صرف 13 رنز...
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے صف اول کے ایتھلیٹ، اولمپین جیولین تھروور ارشد ندیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ پاکستان کو 40 برسوں بعد گولڈ میڈل جتوانے والے جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے چاہنے والوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ جیویلن کھلاڑی کا کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ جیویلن کھلاڑی نے کہا پوری امت اور اپنے عزیز وطن کیلئے دعا کی۔
اویس کیانی: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں ان کے ساتھ مل کر امریکا اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنےکا متمنی ہوں۔ پرنسس کیٹ مڈلٹن کو کینسر کی کیمو تھراپی کے دوران بال بچانے کا نسخہ کس نے بتایا وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ برسوں سے یہ دو عظیم ملک اپنے لوگوں کے لیے خطے میں امن اور خوشحالی کے...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر رفاہ عام میں ایک گھر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت فاطمہ جبکہ لڑکے کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس کے مطابق فائرنگ لڑکی کے باپ اظہر نے کی، ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔دوسری جانب سرجانی نارتھ ناظم آباد میں مبینہ مقابلے میں پولیس نے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا گیارہواں دور ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان اور کرسٹیان ریبرگن نے ہالینڈ کی نمائندگی کی۔ پاکستان نیدرلینڈر دوطرفہ تعلقات اور دیگر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور نیدر لینڈ نے تعلقات میں مثبت پیشرفت اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستان اور نیدرلینڈ نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دفترخارجہ نے سیکرٹری جنرل نارویجین پناہ گزین کونسل کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مناسب ہوتا دنیا نے جنگ کے بعد افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑا ہوتا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال 40...
اسلام آباد(وقائع نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید 27اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی، رکن قومی اسمبلی قاسم علی گیلانی، طارق بشیر چیمہ سمیت 6 اراکین کی رکنیت بحال ہوئی۔پنجاب اسمبلی کے 14اراکین کی رکنیت بحال کر دی، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 5جبکہ سندھ اسمبلی کے 4اراکین کی رکنیت بحال کی گئی۔
اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں ان کے ساتھ مل کر امریکا اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا متمنی ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ برسوں سے یہ دو عظیم ملک اپنے لوگوں کے لیے خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کررہے ہیں اور ہم یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری...
خیبرپی کے ، بلوچستان کت طلبہ کو سکالر شپ دینے کی خواہش ہم 28مئی والے ، ملک کی عزت کت رکھوالے : مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خیبر پی کے اور بلوچستان کے طلبہ کو بھی ہونہار سکالرشپ دینے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔ مریم نواز نے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں انکوبیشن سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا اورغازی یونیورسٹی کے طلبہ کی ضروری تعلیمی ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈی جی خان میں ہونہار سکالر شپ کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ اہل، محنتی اور میرٹ پر آنے والا بچہ، فیس نہ ہونے کی وجہ سے اعلیٰ تعلیمی ادارے کی تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ ہم نو مئی والے نہیں ہیں 28مئی والے ہیں، پاکستان والے ہیں اور پاکستان کی عزت کے رکھوالے ہیں۔ ہماری زبان تذلیل...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت اور انڈی پنڈنٹ پاور کمپنیوں کی جانب سے تصفیوں کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کے ساتھ ایک اور آئی پی پی نے سیٹلمنٹ ایگریمنٹ کے تحت پاور معاہدہ ختم کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میسرز روش پاکستان پاور لمیٹڈ نے حکومت سے پاور پرچیز معاہدہ ختم کرنے کی اطلاع سے پاکستان سٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔ حکومت اور صدر پاکستان کی فراہم کردہ گارنٹی پر کمپنی نے معاہدہ ختم کیا ہے۔ ادھر وفاقی حکومت نے بجلی کی نئی مارکیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت بجلی کی خرید و فروخت کا نظام شروع کیا جائے گا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کا...
حیدرآباد: تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب حکومت کی پہلے پارلیمانی سال کی طویل ترین قانون سازی پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر سختی کے ساتھ پابندی کے سخت ترین قانون سمیت بارہ بل منظور کر لئے۔ اپوزیشن کا ان کی ترامیم شامل نہ کرنے پر احتجاج اور واک آئوٹ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ چیف منسٹر نے غریب بھٹہ مالکان کے لیے قرض سکیم قرضے دینے کے ساتھ ساتھ انہیں زگ زیگ بھٹے چلانے کی ٹیکنیکل ٹریننگ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ و پارلیمانی امورمیاں مجتبیٰ شجاع نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت حکومت کی اولین ترجیح ہے، مالیاتی استحکام کیلئے غیر ضروری اخراجات اور وسائل پر توجہ دی جا رہی ہے۔ پنجاب...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کے وفد نے ڈویژنل صدر آفتاب احمد قریشی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر ملک راجہ عبدالحق، ڈویژنل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اعجاز احمد رندھاوا، ڈویژنل نائب صدر محمد علی راجپوت، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسلم قائم خانی، ڈسٹرکٹ نائب صدر ملک لیاقت علی اور ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری عنایت مری بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی وفد نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ایڈووکیٹ افضل کریم، جنرل سیکرٹری میر علی بخش ٹالپر، ٹیزرار ایڈووکیٹ محمد علی جانی مری، مینجمنٹ کمیٹی کے ممبر ایڈووکیٹ محسن میمن، لائبریری سیکرٹری پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ صدر ایڈووکیٹ کاشف پھوڑ، فرحان...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نورانی بستی چشتیہ کالونی کے رہائشی ضعیف شخص آفتاب احمد چوہدری نے بجلی کے بل میں ناجائز جرمانہ لگائے جانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر بتایا کہ مجھے رواں مہینے بجلی کا جو بل جاری کیا گیا، اس میں واپڈا کے اہلکاروں نے بلاجواز بھاری جرمانہ لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا حیسکو سب ڈویژن الیاس آباد میں رشوت کا بازار گرم ہے، بل کی درستگی کے لیے دفاتر کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں، جو رشوت دیتا ہے وہ بغیر میٹر کے بجلی استعمال کر رہا ہے جبکہ قانونی طور پر بجلی استعمال کرنے والوں کے بلوں میں بلا جواز جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے بل...
نوشہرو فیروز/ پڈعیدن (نمائندگان جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت 7 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 3 سے 9 فروری ضلع میں قومی انسداد پولیو مہم شروع ہو گی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام قادر چانڈیو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون لیاقت علی بلوچ، پی ای او عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر غلام علی سولنگی، کمیونیکیشن آفیسر علی اکبر جونیجو، اے ایف پی سرویلنس آفیسر شبیر الحسنین اور دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملک میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز ظاہر ہونے کے بعد ہماری ذمہ...
دھابیجی (نمائندہ جسارت) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، پمپنگ اسٹیشن مکمل بند ہو گیا، 2 مرکزی لائنیں پھٹ گئیں، کراچی کو پانی کی سپلائی معطل۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کے باعث پیر کی صبح واٹر بورڈ کارپوریشن کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بند ہو گئی جس کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی مکمل معطل ہو گئی، جبکہ بیک پریشر کے باعث 72 انچ کی 2 مرکزی لائنیں لائن نمبر 5 اور لائن نمبر 1 دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے باعث لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر گھارو ڈویژن سول کے ایگزیکٹو انجینئر محمد علی پلیجو...
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ شہر کی ڈاکٹر گلی میں محکمہ صحت کے ملازم اکرم خشک کے بھتیجے سیف اللہ عرف بابو خشک نے مبینہ طور پر خود پر فائر کرکے خودکشی کرلی، سیف اللہ کو مکلی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی، خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
کھڈرو (نمائندہ جسارت) دیھ 15 جمڑاؤ کی رہائشی 20 سالہ عظیماں زوجہ عمر بگٹی کی سر دھڑ سے الگ بوری بند لاش سرسوں کے کھیت سے ملی، سرسوں کے کھیت میں پڑی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی، جسے پولیس کی نگرانی میں میں پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال سنجھورو بھیج دیا گیا ہے۔
ملیر میں منعقدہ یوتھ اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے موقع پر اے ڈی سی ملیر بشیر میمن کھلاڑیوں کو انعامات دے رہے ہیں
ملیر میں منعقدہ یوتھ اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے موقع پر اے ڈی سی ملیر بشیر میمن کھلاڑیوں کو انعامات دے رہے ہیں
کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 41.390 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 32،284 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 16.643 بلین روپے رہی۔ جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 11.157 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 4.851 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.707 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.659 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 1.381 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.309 بلین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 715.733 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 458.641 ملین روپے، جاپان...
نوشہروفیروز،ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
قنبرعلی خان ،جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا گل محمد انقلابی اور حافظ محمد عزیز گل جاگیرانی پریس کانفرنس کررہے ہیں
قنبرعلی خان ،جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا گل محمد انقلابی اور حافظ محمد عزیز گل جاگیرانی پریس کانفرنس کررہے ہیں
محراب پور(جسارت نیوز)ہائی کورٹ احکامات پر ہالانی مندر کی اراضی پر قبضے کا مقدمہ پی پی پی رکن قومی اسمبلی کے کمدار پر درج، ہالانی پولیس ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے جج جسٹس ذولفقار علی خان کے احکامات پر ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگار علی ملک کی تحقیقات کے بعد ہالانی سے منتخب پی پی پی ایم این اے سید علی شاہ کے کمدار مرید حسین سولنگی پر ہالانی مندر کے ٹرسٹی (Trustee) جیٹانند بجاج کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 8 سال 2024ء درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہالانی مندر کی 1 ایکٹر 32 گھونٹے زرعی اراضی پر عدالتی احکامات کے باوجود مرید سولنگی نے مندر کے مقرر...
فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آبادشہر او رگردونواح میں چوری،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، 140سے زا ئد مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ نے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا،متعدد شہریوںکو موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق علی ہائوسنگ کالونی کے قریب شاہ زیب سی25ہزار و فون،افغان آباد کے ایوب شاہد سی3لاکھ،اکبر آباد کے سیل مین احسان اللہ سے ڈیڑھ لاکھ وفون اور سگریٹ چھین کر لے گئے،مدینہ آباد کے محسن رضا کے گھر سے اڑھائی لاکھ کے زیورات و نقدی چوری ملت ٹائون کے محمد علی کے گھر سی4تولے زیورات و نقدی،جمیل ٹائون کے علی ارشد سے ایک لاکھ10ہزار،سیالوی کالونی کے ابرارسی60ہزار و فون،پنوں چوک میں ذیشان کے...
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب بلیدی نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا۔اپنے بیان میں راحب بلیدی نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان بار کونسل ہمیشہ آئین قانون کی بالادستی اور عدلیہ کے آزادی کیلئے کھڑی رہی ہے۔ جب چیف جسٹس عْمر عطا بندیال اس کے وقت سینئر جج قاضی فائز عیسی کی مخاصمت میں بنچز تبدیل کرتے تھے۔ہم قاضی فائز عیسی کے مؤقف کی قدر کرتے ہوئے اس کی حمایت کرتے تھے، ویسے سْپریم کورٹ کے پشاور بنچ میں معاملہ 9.5.2018 کو ثاقب نثار کے دور میں 3 میں سے 2 کی اکثریت جس میں جسٹس قاضی فائز عیسی و جسٹس سید منصور علی شاہ تھے ۔طے کردیا تھا جب...
سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ میں پیپلز پارٹی نے سال 2008میں جعلی سند پر افسر بھرتی کر دیا، تنخواہ کی مد میں کروڑوں روپے ادائیگی کر دی گئی، اعلیٰ حکام نے انکوائری کرنے کی سفارش کر دی۔ جرأت کے رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ میں 19فروری 2008 کو ڈیپوٹیشن کے بنیاد پر 2 سال کے لئے پارکو سے ایک افسر کو تعینات کیا گیا، ایس ایس جی سی ایل میں گریڈ 4کے سیکریٹری کے طور پر تعیناتی کی گئی، بعد میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دوران ایس ایس جی سی ایل انتظامیہ نے افسر کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروائی جس پر انکشاف ہوا افسر کی میٹرک کی ڈگری میں ٹیمپرنگ کی گئی ہے ، 25...
کسی بھی قومی معاملے پرایک صفحے پر نہ آنے والے ارکان پارلیمنٹ تنخواہ کے معاملے پرمتفق ہوگئے ۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سینیٹر دنیش کمار نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا، اس دوران وفاقی وزیرقانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے ، قومی اسمبلی نے حال ہی میں ہاؤس فنانس کمیٹی کو تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق اختیار دیا۔وزیرقانون نے کہا کہ سینیٹ میں بھی ہاؤس فنانس کمیٹی کو تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق اختیار...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وپر تشدد واقعات میں نومولود اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں 12افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق نیپا چورنگی پل گلستان جوہر موبائل مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے 25سالہ محمد زبیر ولد محمد افضل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ گلشن معمار موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں 60سالہ عطاء محمد ولد خیر محمد جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش کو عباسی شہید اہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔سہراب گوٹھ ٹوٹل پمپ پنجاب اڈا کے قریب ڈمپر نے رکشے سے اترنے والی خاتون کو روند ڈالا۔ ماڑی پور روڈ پر رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکرسے خاتون جاںبحق...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میںکراچی کے علاقے ملیر سے لاپتا شہری کی گمشدگی کی درخواست ،عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے علاقے ملیر سے لاپتا شہری کی گمشدگی کی درخواست کی سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار کاکہنا تھا کہ شہری محمد اختر کو اپریل 2024 ء میں گھر سے اٹھایا گیا تھا،لاپتا شہری کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اٹھایا تھا۔
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی اختلافات سامنے آگئے۔ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے ایوان میں آنے تک تعاون سے انکار کر دیا اور زیرالتوا معاملات پر وعدے پورے کرنے کی یقین دہانی مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون رابطہ کیا اور پیپلزپارٹی کے کورم سے متعلق شکایت پرآگاہ کیا جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔ ایاز صادق نے حکومتی ارکان کی عدم دلچسپی کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ارکان ایوان میں بیٹھنا گوارا نہیں کرتے ،انہوں نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کی درخواست کی۔ اسپیکر چیمبر...
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن مرکز تبلیغ اسلام میں زیریں سندھ کے امرائے اضلاع وذمے داران کی ورکشاپ سے خطاب کررہے ہیں‘امیر صوبہ کاشف سعید شیخ‘ امیر العظیم اور محمد یوسف بھی موجود ہیں
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن مرکز تبلیغ اسلام میں زیریں سندھ کے امرائے اضلاع وذمے داران کی ورکشاپ سے خطاب کررہے ہیں‘امیر صوبہ کاشف سعید شیخ‘ امیر العظیم اور محمد یوسف بھی موجود ہیں
ڈیرہ غازی خان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز غازی یونیورسٹی میں اسکالرشپ پروگرام کی تقریب میں شریک ہیں
حیدرآباد(نمائندہ جسارت) حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 8 کے ایک بنگلے میں چارپائی سے ہاتھ پاؤں بندھی ہوئی تشدد زدہ برآمد ہوئی ہے، اے سیکشن پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا، لاش کی شناخت 35 سالہ علی نواز علی سمیجو کے نام سے ہوئی ہے جو عمرکوٹ مدنی پاڑے کارہائشی ہے اور بنگلے پر چوکیدار تھا، پولیس کے مطابق بنگلے کے مالکان عمرہ کی ادائیگی پر گئے ہوئے ہیں، پولیس مذید تفتیش کررہی ہے۔
حیدرآباد(نمائندہ جسارت) جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلی مولانا محمد افضل نے کہا ہے کہ مدارس عربیہ حکومت کی تعاون سے نہیں بلکہ عوام کی مالی امداد سے چل رہے ہیں، پھر حکومت کیوں مدارس سے خائف ہے ،دینی مدارس لاکھوں طلبہ کو مفت تعلیم دے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد میں فارغ التحصیل طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب ختم بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت امریکا کے اشاروں پر مدارس عربیہ پر دباؤ ڈال رہی ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں ایسی سازشیں ماضی میں بھی ہوتی رہی ہیں، ہم مدارس کے خلاف اٹھنے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا...
ڈیرہ غازی خان(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے پاکستان میں جھوٹ کا سیلاب آگیا، جن کے پاس بتانے کے لیے کوئی کارکردگی نہیں، وہ جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی جی خان میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے پی اور بلوچستان کے طلبہ کو بھی ہونہار اسکالرشپ دینے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے پنجاب کے ضلع غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں انکوبیشن سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا اور غازی یونیورسٹی کے طلبہ کی ضروری تعلیمی ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی۔
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کااجلاس ہورہا ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے علاقے میں مڈل اسکولوں کی کمی کے باعث پرائمری پاس کرنے والے 46 فیصد طلبہ کے اسکول چھوڑنے پر تشویش کا اظہا کرتے ہوئے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلیے پرائمری اسکولوں میں دو پہر کو مڈل اسکول کلاسز کی شفٹیں متعارف کرائیں۔ مراد علی شاہ کا پسماندہ علاقوں میں این جی اوز کے تحت چلنے والے اسکولوں کادورہ، این جی اوز کی کوششوں کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کودرپیش 2 بڑے چیلنجز...
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان کے سینیئر رہنما اور وزارت خارجہ کے نائب وزیر برائے سیاسی امور شیر محمد عباس ستانکزئی نے اپنی قیادت پر زور دیا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی پر نظر ثانی کی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شیر محمد عباس ستانکزئی نے صوبہ خوست میں مذہبی اسکول کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی جاری رکھنے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔لڑکیوں پر تعلیم کی پابندی کو واپس لینے پر زور دیتے ہوئے شیر عباس ستانکزئی نے اپنی قیادت سے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی پر نظر ثانی کریں اس کی کوئی مذہبی بنیاد نہیں ہے۔شیر محمد عباس ستانکزئی نے اپنی تقریر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان نے پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپنے حلقہ انتخاب شاہ فیصل کالونی، رفاہ عام اور جامعہ ملیہ سمیت ملحقہ علاقوں میں پانی کی شدید قلت سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ آخر کب مکمل ہوگا، اس حوالے سے وضاحت کی جائے۔ محمد فاروق نے کہا کہ آخر ہم کب تک پانی کے مسئلے پر اس ایوان میں آواز اٹھاتے رہیں گے اور ہمیں یہ جواب ملتا رہے گا کہ کے 4 منصوبے پر کام ہورہاہے جبکہ عملاً کچھ نظر نہیں آرہا۔ کراچی کے لوگ پانیکا ٹیکس بھی دیتے ہیں اس کے باوجود وہ پانی...
میری الخدمت ’’اینول کنیکٹ کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ‘ راشد قریشی کا ڈائریکٹرز اور الخدمت کے منیجرز اور شعبہ جات کے ذمے داران کے ساتھ گروپ فوٹو کراچی ) اسٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت نے 2024 میں انسانی خدمت کے لحاظ سے کئی سنگ میں عبورکیے ۔ ’ ’بنو قابل پروگرام‘‘ 2024 میں نوجوانوں کیلئے امید کی کرن ثابت ہو ا۔48ہزاربچوں نے فری آئی ٹی کورسز مکمل کیے۔ بنو قابل 4.0 کے ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ کیلئے شہر میں کوئی ایسا گراؤنڈ نہیں تھا جس میں کراچی کے نوجوانوں کو ایک ساتھ جمع کیا جاتا، اسی لیے کراچی میں12 مختلف مقامات پر ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا۔فلسطینی...
وزیراطلاعات پنجاب کا وزیراعلیٰ کے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے۔ ہمیں لیکچر دیا جاتا ہے کہ پختون غیرت مند قوم ہے بہن بیٹی کو عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں، لیکن وزیراعلیٰ کے پی کے پختون خواتین کے لیے بھی باعث شرمندگی اور ندامت کا عملی نمونہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمہیں شرم دلا کر تھک چکے ہیں، تم جنگلی جانور ہو اور جانور ہی رہنا۔ عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مریم نواز سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تم ایک...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد بغیری استقبال کررہے ہیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) کے اجلاس کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل 2025ء منظور کرلیا گیا ،دیت سے متعلق بل قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سپرد کر دیا گیا جبکہدستور ترمیمی بل 2025ء بھی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر دنیش کمار نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الائونسز سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ میں پیشکیا، اس دوران وفاقی وزیرقانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے، قومی اسمبلی نے حال ہی میں ہاؤس فنانس کمیٹی کو تنخواہوں اور الائونسز سے متعلق اختیار دیا۔ وزیرقانون...
ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر افغانستان سے مذاکرات کرنے کا اعلان کردیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہوگا۔
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سلمان اکرم راجا نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی کرائم ایجنسی کی درخواست پر عمران خان کابینہ نے معاہدہ خفیہ رکھا، وفاقی کابینہ کی جانب سے معاہدے کی توثیق کیے جانے سے قبل ہی برطانیہ سے رقم سپریم کورٹ کے اکائونٹ میں موصول ہو چکی تھی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی جانب سے 190 ملین پائونڈ کیس کے حوالے سے اہم انکشاف کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتےہوئے سلمان اکرم راجا نے انکشاف کیا ہے کہ ڈھنڈورا پیٹا گیا کابینہ نے کچھ ایسا کیا جس سے رقم ریاست کی بجائے سپریم کورٹ چلی گئی جبکہ کابینہ نے بس برطانوی کرائم ایجنسی کی درخواست پر...
اسلام آباد( نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے بھی ججز کمیٹی کے اجلاس کا پتا ہی نہیں چلا جب کہ میں تو کمیٹی کا ممبر ہوں۔عدالت عظمیٰ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اپنایا کہ میں کراچی سے آیا ہوں، آج مقدمہ سماعتکے لیے مقرر نہیں ہوا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں اس بارے میں معلوم کرلیتا ہوں، ایڈیشنل رجسٹرار عدالت عظمیٰ نذر عباس پیش ہو کر بتائیں آج کیس کیوں سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا۔مختصر وقفے کے...