میری الخدمت ’’اینول کنیکٹ کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ‘ راشد قریشی کا ڈائریکٹرز اور الخدمت کے منیجرز اور شعبہ جات کے ذمے داران کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی ) اسٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت نے 2024 میں انسانی خدمت کے لحاظ سے کئی سنگ میں عبورکیے ۔ ’ ’بنو قابل پروگرام‘‘ 2024 میں نوجوانوں کیلئے امید کی کرن ثابت ہو ا۔48ہزاربچوں نے فری آئی ٹی کورسز مکمل کیے۔ بنو قابل 4.

0 کے ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ کیلئے شہر میں کوئی ایسا گراؤنڈ نہیں تھا جس میں کراچی کے نوجوانوں کو ایک ساتھ جمع کیا جاتا، اسی لیے کراچی میں12 مختلف مقامات پر ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا۔فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے امدادی سامان پر مشتمل 22 بڑی امدادی کھیپ بری وبحری
راستوں سے مصر بھجوائی گئیں ۔ الخدمت واحد این جی او ہے جس کا نام مظلوم فلسطینیوں کی خدمت میںپہلے نمبر پر رہا ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ رو ز میری الخدمت ’’ اینول کنیکٹ (Annual Connect (‘‘ 2024-25 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میںالخدمت کے تمام شعبہ جات کے نمایاں کارکنان میں ترقیوں کے مراسلے ،اعزازات اور اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ الخدمت کے ’’ واش پروگرام ،آرفن فیملی سپورٹ پروگرام ،مینٹیننس ڈپارٹمنٹ ،بنو قابل ، ڈائیگنوسٹک سروسز اور کمیونٹی سروسز کے شعبہ جات کو سال بھر کی بہترین کارکردگی پر چیمپئنز ٹرافیاںدی گئیں ۔ تقریب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر الخدمت کے صحت کے شعبے کے ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر ثاقب انصاری ،ڈائریکٹر ڈائیگنوسٹک سروسز ڈاکٹر عظیم الدین ،ڈائریکٹر فارمیسی سروسزسید جمشید احمد ،ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدر الدین ، ڈائریکٹر واش پروگرام گوہر الا سلام ، ڈائریکٹربنو قابل پروگرام فاروق کملانی ،ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام ومواخات یوسف محی الدین ،چیف فنانشل آفیسر آصف جمال ، تمام پروگرامز ،شعبہ جات کے منیجرز اور ذمہ داران موجودتھے ۔نوید علی بیگ نے کہا کہ وقت تیزی سے وقت گزر رہا ہے۔وقت انسان کیلئے قیمتی ترین چیز ہے۔ دنیاوی لحاظ سے طاقت ور انسان ہو یا عام انسان سب کو 24گھنٹے میسر ہوتے ہیں۔یہ بڑی نعمت ہے۔وقت کا درست اور کارآمد استعمال کر کے ہم آگے بڑھ سکتے ہیںلیکن اس کیلئے ہدف متعین ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے بنو قابل پروگرام کے ڈائریکٹر فاروق کملانی اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ 2024میں ہم نے ناظم آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگنوسٹک لیبارٹری قائم کی ،سال کے آغاز پر موبائل ہیلتھ یونٹ کا افتتاح کیا ،الخدمت خدمات کے شعبے میں بہترین کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جنگ بندی کے بعد وہاں بحالی کے کاموں میں کئی سال لگیں گے ۔الخدمت مظلوم فلسطینیوں کی بحالی کیلئے کام کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد کیلئے الخدمت پر ہر طبقہ فکرکے افراد نے اعتماد کیا ۔خواتین کا جذبہ بھی قابل قدر رہا ْ۔ انہوں نے کارکنا ن سے کہا کہ ہمیں ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنا ہے اور ’’میری الخدمت ‘‘کے سلوگن کے ساتھ کام کرنا اور آگے بڑھناہے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت کے تمام شعبہ جات عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔الخدمت کے تمام ڈائریکٹر رضاکارانہ خدمات انجام دیتے ہیں اور یہ اپنے شعبوں کی چنیدہ شخصیات ہیں جو خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ انہوں نے کارکنا ن سے کہا کہ خدمت کے کاموں کو مزید بڑھانے کیلئے اپنے اپنے حصہ کا کردار ادا کیا جائے ۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الخدمت کے نے کہا کہ شعبہ جات انہوں نے خدمت کے

پڑھیں:

اسلام آباد: سمندر پار پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

اسلام آباد: سمندر پار پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:(آئی پی ایس) ملکی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن جاری ہے۔

دنیا بھر سے بہترین خدمات سر انجام دینے والے اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد کنونشن میں شریک ہے، کنونشن کا مقصد دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء، سینٹیرز، ارکان پارلیمنٹ اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری بھی اوورسیز کنونشن میں موجود ہیں، کنونشن میں قومی ترانہ پیش کیا گیا، اس موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی۔

قبل ازیں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشتگردی نے پاکستان کو سب سے زیادہ متاثر کیا، سکیورٹی فورسز اور پولیس دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے، سفارتکاری میں پارلیمان کا اہم کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: سمندر پار پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت
  • ڈائریکٹر جنرل ’پی ایس کیو سی اے‘ کی تعیناتی کیلئے تین نام وزیراعظم کو ارسال
  • اپنی چھت اپنا گھر پر وگرام : ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے پر عزم ‘ ماضہ میں صرف وعدے ہوئے : مریم نواز 
  • عطا تارڑ کا غزہ امداد بھیجنے پر الخدمت اور جماعت اسلامی کو خراج تحسین
  • ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
  • ہم یمن کی قابل فخر استقامت کو نہیں بھولیں گے، ابو عبیدہ
  • چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، عطا تارڑ
  • نظریاتی اختلافات کے باوجود سیاسی شخصیات قابل احترام ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • امریکہ، 54 پاکستانی طلبا ایکسچینج پروگرام کے تحت تعلیم مکمل کرینگے
  • پاکستان کے واحد اداکار جن کے دو ڈراموں نے یوٹیوب پر حیران کن سنگ میل عبور کرلیا