ٹرمپ کا سیاسی مخالفین سے انتقام نہ لینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
امریکی صدر ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی سیاسی مخالفین سے انتقام نہ لینے کا اعلان کر دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب حلف برداری کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ اب امریکا ترقی کرے گا، اپنے دور میں امریکا پہلے رکھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا۔
صدر ٹرمپ نے ملک بھر سے حکومتی سنسرشپ ختم کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ رنگ اور نسل کی بنیاد پر امتیاز ختم کر دیں گے،
انہوں نے کہا کہ امریکی سرزمین کے نیچے موجود تیل و گیس کے ذخائر نکالنا شروع کریں گے، امریکا دنیا میں تیل و گیس پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک بن جائے گا،، اور ہم یہ تیل و گیس استعمال کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم گرین نیو ڈیل ختم کر دیں گے، امریکا میں اس رفتار سے کاریں بنائیں گے جس رفتار سے اس سے پہلے نہیں بنی ہوں گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
مرد اور خواتین کے علاوہ کوئی تیسری جنس قبول نہیں، ٹرمپ کا بڑا اعلان
واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک میں صرف دو جنس مرد اور عورت ہیں اس کے علاوہ تیسری کسی جنس کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
حلف برداری کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ٹرمپ نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں صرف دو جنس کو مانا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں پالیسی کے مطابق پہلی جنس مرد اور دوسری عورت ہے اس کے علاوہ تیسری کوئی جنس نہیں ہے۔
دوسری جانب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے پیر کو بتایا کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ تنوع، مساوات اور شمولیت کے پروگراموں میں کمی کریں گے اور صرف دو جنسوں، مرد اور عورت کو تسلیم کرنے پر ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے۔
https://www.express.pk/story/2743798/trump-1st-speech-after-take-oath-president-2743798/ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نظامی تعصبات کو دور کرنے کے لیے ہونے والی پیش رفت کو نقصان پہنچائے گا جو دہائیوں سے پسماندہ گروہوں کے لیے مساوی مواقع سے محروم ہیں۔
ایگزیکٹو آرڈرز کے بعد وفاقی فنڈز کا استعمال "جنسی نظریہ" کو فروغ دینے کے لیے نہیں کیا جائے گا، اہلکار نے کہا کہ فنڈنگ اکثر کسی ایسے نظریے کا حوالہ دینے کے لیے استعمال ہوتی ہے جو جنس اور جنس پر غیر روایتی خیالات کو فروغ دیتا ہے۔
"جنسی نظریہ" ایک اصطلاح ہے جو اکثر قدامت پسندوں اور کچھ تنظیموں کے ذریعہ LGBTQ+ یا صنفی حقوق کے خلاف بحث کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
اہلکار نے کہا کہ امریکی فنڈنگ صنفی منتقلی کے طبی طریقہ کار پر بھی استعمال نہیں کی جائے گی۔