وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا ہری پور میں استور کے طالب علم کے لاپتہ ہونے کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطہ کیا ہے اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سفارش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور سے تعلق رکھنے والے طالب علم شیر اللہ خان ولد محمد اشرف خان کے ہری پور ہزارہ سے لاپتہ ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطہ کیا ہے اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سفارش کی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طالب علم
پڑھیں:
کراچی: گارڈن سے لاپتہ 2 بچوں کو خاتون اور مرد لے گئے
— ملزمان اور بچوں کی تصاویرکراچی کے علاقے گارڈن سے لاپتہ ہونے والے 2 بچوں کا 6 روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق لیاری کشتی چوک تک بچوں کی آخری لوکیشن آئی ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے تفتیش کو آگے بڑھایا گیا ہے، روٹ کی مزید سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کی جارہی ہیں۔
اسد رضا نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے، 5 رکنی کمیٹی کو بچوں کی جلد بازیابی کی خصوصی ہدایات دی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ منظرِ عام پر آنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں خاتون اور مرد کو بچوں کو لے جاتے دیکھا گیا، واضح ویڈیو نہ ہونے سے ملزمان اور موٹرسائیکل کی شناخت نہیں ہوسکی۔
گارڈن کے علاقے سے اغوا ہونے والے دونوں بچوں کا سراغ نہیں مل سکاکراچیگارڈن حسن لشکری محلہ سے اغوا ہونے والے دونوں...
ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل کی تفصیلات کے لیے اے وی ایل سی سی سے بھی رابطہ کیا ہے، جائے وقوعہ اور بچوں کی آخری لوکیشن کی جیو فینسنگ مکمل کرلی ہے۔
اسد رضا کے مطابق 6 روز قبل دونوں بچے گھر کے باہر سے لاپتہ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ گارڈن حسن لشکری محلہ سے 14 جنوری کو دو بچے 5 سالہ علیان اور 6 سالہ علی رضا کو مبینہ طور پر اغواء کیا گیا تھا۔ بچوں کے اہلخانہ کی جانب سے بازیابی کے لیے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج بھی کیا گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیے گیے تاہم تاحال بچوں کا سراغ نہیں مل سکا ہے، دونوں بچے پڑوسی ہیں۔