Jasarat News:
2025-01-21@06:06:57 GMT

بجلی کے بل میں ناجائز جرمانے کیخلاف ضعیف شخص کا احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نورانی بستی چشتیہ کالونی کے رہائشی ضعیف شخص آفتاب احمد چوہدری نے بجلی کے بل میں ناجائز جرمانہ لگائے جانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر بتایا کہ مجھے رواں مہینے بجلی کا جو بل جاری کیا گیا، اس میں واپڈا کے اہلکاروں نے بلاجواز بھاری جرمانہ لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا حیسکو سب ڈویژن الیاس آباد میں رشوت کا بازار گرم ہے، بل کی درستگی کے لیے دفاتر کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں، جو رشوت دیتا ہے وہ بغیر میٹر کے بجلی استعمال کر رہا ہے جبکہ قانونی طور پر بجلی استعمال کرنے والوں کے بلوں میں بلا جواز جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے بل لاکھوں روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے حیسکو چیف سمیت واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ حیسکو سب ڈویژن الیاس آباد کے افسران اور عملے کے خلاف کاروائی کر کے بل میں لگائے گئے غیر قانونی جرمانے کو ختم کر کے میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوٹری،عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا پی ٹی آئی خواتین کا احتجاج

کوٹری (جسارت نیوز) عمران خان اور بشری بی بی کو القادر ریفرنس میں سزا سنانے کے خلاف جامشورو میں لیڈیز ونگ سندھ کی صدر کے ہمراہ حیدرآباد ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی خواتین رہنماؤں کا احتجاج۔ سزا پر بھرپور تحریک چلانے اور سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کو 14 سال قید اور بشریٰ بی بی کو 5 سال قید کی سزا کے خلاف پی ٹی آئی لیڈیز ونگ سندھ کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ جامشورو میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے پی ٹی آئی لیڈیز ونگ سندھ کی صدر سرینہ عدنان، حیدرآباد کی صدر مہر النساء، جنرل سیکرٹری قمر چیمہ، سینئر نائب صدر صدف شیخ، سینئر نائب صدر2 انیسہ صدیقی، نائب صدر شبانہ نواب، جامشورو کی صدر فرزانہ قریشی و دیگر نے کہا کہ فیصلہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے، ہم انصاف کی بحالی کے لیے ہر ممکن قدم اُٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑی جائے گی اور اپنی جدوجہد کو احتجاج اور دھرنوں کے ذریعے آگے بڑھائیں گے، عمران خان کی قیادت میں ایک بار پھر انصاف کا بول بالا کریں گے۔ انہوں نے اُمید کی کہ جلد عمران خان عدالتوں سے انصاف لے کر ایک بار پھر عوام کے درمیان موجود ہوں گے اور حقیقی آزادی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ۔2024ء: ناجائز تعمیرات کیخلاف سب سے زیادہ آپریشن ہوئے، سعید غنی
  • میرپورخاص،شراب خانہ کھلنے کیخلاف جماعت اسلامی کے تحت احتجاج
  • جیکب آباد میں سیپکو کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج
  • حیسکو ملازمین کی برطرفی پر احتجاجی مظاہرہ
  • خواجہ سراؤں کا احتجاج رنگ لے آیا، گْرو کیخلاف مقدمہ درج
  • بجلی چوری کیخلاف چھاپہ مارنے پر ملزم نے اہلکاروں پر کتے چھوڑ دیے
  • کراچی؛ خوجہ سراؤں کا احتجاج رنگ لے آیا، گُرو کیخلاف مقدمہ درج
  • کوٹری،عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا پی ٹی آئی خواتین کا احتجاج
  • حیدرآباد: چمبڑ کے رہائشی کا الزام تراشی کیخلاف احتجاج