Nawaiwaqt:
2025-01-21@10:02:46 GMT

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری،حکومت کا شہریوں کو بڑا ریلیف

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری،حکومت کا شہریوں کو بڑا ریلیف

 بجلی صارفین کو ایک سال میں بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان ہے۔نیپرا نے بلوں کی اقساط کیلئے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کی بھی تجویز دے دی ، نیپرا نے قسطوں کی سہولت ڈسکوز کو ریونیو ضروریات کے مطابق دینے کی تجویز دی، نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کے لیے 7روز میں آرا طلب کرلیں۔دستاویز کے مطابق بجلی صارفین کے لیے پہلی قسط کی بروقت ادائیگی پر مارک اپ نہیں ہوگا، ڈسکوز کو بلوں کی قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ لگانے کی اجازت ہو گی۔نیپرا نے جون 2024 میں کنزیومر سروس مینوئل 2021 میں ترمیم کر دی تھی، اس وقت ایک سال میں صرف ایک مرتبہ ہی بلوں کی قسطیں کرنےکی اجازت ہے۔    

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کردی۔سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست کے بعد ایک ماہ کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

نیپرا میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، جس پر نیپرا میں 30 جنوری کو سماعت ہوگی۔

"میں نے اسے سیف پر بار بار حملہ کرتے دیکھا" کرینہ کپور نے واقعے کی دل دہلا دینے والی تفصیلات بتادیں

درخواست میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی اور فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی جبکہ لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔مزید کہا گیا کہ ایک ماہ میں پانی سے 22.80 فیصد بجلی کی پیداوار رہی، دسمبر میں مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد بجلی، درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد، فرنس آئل سے 0.03 فیصد پیداوار رہی ہے۔نیپرا میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقامی گیس سے 12.31، ایل این جی سے 20.70 فیصد نیو کلیئر ذرائع سے 26.48 فیصد بجلی کی پیداوار رہی ہے۔

ٹیسٹ میچ، دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کی پوزیشن مستحکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ’حکومت آئی پی پیز سے بجلی خریدے گی تو پیسے دے گی‘بڑی خوشخبری آ گئی  
  • بجلی صارفین کے لیے مشکلات دورکرنے کی تیاریاں
  • وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ, کتنا ریلیف ملے گا?
  • صارفین کیلئے سال میں بجلی بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان
  • وزارت توانائی نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی
  • قطار نہ انتظار، کراچی کے شہریوں کے لیے نادرا کی نئی سروس متعارف
  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان
  • بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
  • بجلی صارفین کے لیے خوشخبری