محرابپور،عدالتی حکم پر ہالانی مندر کی اراضی پر قبضے کامقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز)ہائی کورٹ احکامات پر ہالانی مندر کی اراضی پر قبضے کا مقدمہ پی پی پی رکن قومی اسمبلی کے کمدار پر درج، ہالانی پولیس ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے جج جسٹس ذولفقار علی خان کے احکامات پر ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگار علی ملک کی تحقیقات کے بعد ہالانی سے منتخب پی پی پی ایم این اے سید علی شاہ کے کمدار مرید حسین سولنگی پر ہالانی مندر کے ٹرسٹی (Trustee) جیٹانند بجاج کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 8 سال 2024ء درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہالانی مندر کی 1 ایکٹر 32 گھونٹے زرعی اراضی پر عدالتی احکامات کے باوجود مرید سولنگی نے مندر کے مقرر کردہ کسان غلام محمد آرائیں کی لگائی گئی فصل ختم کرکے گندم کی فصل لگا کر قبضہ کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ زمین پر قبضے کیخلاف ہالانی مندر کے ٹرسٹی (Trustee) جیٹانند بجاج کی آئینی درخواست (Petition) ہائی کورٹ سکھر میں دائر تھیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برطانوی ہائیکورٹ کا فیصلہ حکومت کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے: بیرسٹرسیف
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ 190 ملین پائونڈکیس کے حوالے سے برطانوی ہائیکورٹ کا فیصلہ حکومت کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ معاہدے کے مطابق یہ رقم سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائی جانی تھی، واضح ہوگیا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ذاتی عناد اور بدنیتی پر مبنی ہے، دیگر جعلی مقدمات کی طرح یہ مقدمہ بھی ہائی کورٹ میں بے بنیاد ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ جانے کے بعد مریم نواز اور شریف خاندان کے تمام ارمان بہہ جائیں گے، حکومت کے تمام جھوٹے مقدمات کی حقیقت ایک ایک کر کے سامنے آ رہی ہے۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ یہ مقدمہ بھی جلد ختم ہونے والا ہے، حکومت کوئی اور جھوٹا مقدمہ بنانے کی تیاری کرے، بانی پی ٹی آئی تمام جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔