سندھ کے پانی پر ڈاکا صدر کے دستخط سے ڈالا گیا ہے،حلیم عادل شیخ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے پانی پر ڈاکا آصف علی زرداری کے دستخط سے کیا گیا ہے، سندھ کے ایس ایس پیز کو پیٹرول اور منشیات کے کاموں میں لگا دیا گیا، جبکہ اندرون سندھ میں سورج غروب ہونے کے بعد کوئی اپنے گھروں سے نہیں نکل سکتا، پنجاب سے سندھ میں داخل ہونے پر موٹر وے بھی محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائد اپنی جگہ پر مضبوطی کے ساتھ بیٹھے ہیں، مخالف تھک چکے، جلد تحریک انصاف کا دور آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں، 9 مئی سمیت تمام الزامات کی انکوائری کے لیے سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل نگران عدالتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، عام آدمی دال کھانے کے لیے بھی پریشان ہے، جبکہ موجودہ حکومت میں معیشت عام لوگوں کی نہیں بلکہ اس دور کے کرپٹ حکمرانوں اور کرپٹ بیورو کریٹ کی ضرور بہتر ہوئی ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سندھ کے
پڑھیں:
ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے: جام خان شورو
جام خان شورو — فائل فوٹووزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کا کہنا ہے کہ اس وقت ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
حکومتِ سندھ نے ارسا سے تکراری ٹی پی لنک کینال فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
جام خان شورو کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر تکراری ٹی پی لنک کینال کھولنے پر حکومتِ سندھ نے ارسا کو احتجاجاً خط لکھ کر کینال فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے پنجاب حکومت کی جانب سے ارسا کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سندھ کو اس وقت 62 فیصد پانی کی قلت کا سامنہ ہے، جبکہ پنجاب کے کینالز 54 فیصد پانی کی قلت برداشت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی پی لنک کینال کھولنے کی وجہ سے سندھ میں مزید پانی کی قلت بڑھ جائے گی۔ اس لیے ارسا ٹی پی لنک کینال کو فوری طور پر بند کرے۔