ملک میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام کے لیے یونیسیف سے معاہدہ ہوگیا۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی( کی معاونت سے ’’گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ کے لیے  یونیسف سے معاہدہ ہوگیا۔ یونیسف بچوں کی فلاح، تعلیم، صحت اور حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر سرگرم ہے۔

نوجوانوں  کو پائیدار ترقی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے یونیسف اور مسلم ورلڈ لیگ کی شراکت داری و  ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مسلم ورلڈ لیگ کی جانب سے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے 1.

5 ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔

’’گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ نوجوانوں کو پائیدار مستقبل کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کرنے  میں معاون  ہوگا۔ اس کے تحت معاشی طور پر  کمزور نوجوانوں بالخصوص  لڑکیوں کو تعلیم   اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جدید تربیتی پروگرامز دیے جائیں گے۔

یہ شراکت داری پاکستان کے نوجوانوں کے روشن مستقبل اور معاشی ترقی میں اہم کردار کی ضامن ہوگی۔ مختلف ممالک میں  بچوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیوں کے لیے کی گئی کاوشیں   یونیسف اور مسلم ورلڈ لیگ کی 14 سالہ شراکت داری  کا منہ بولتا ثبوت    ہے۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری  سے نوجوانوں کی فنی تربیت کے ذریعے  اقتصادی ترقی کے امکانات روشن ہیں۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

حجاج کرام کو حج 2025 کے حوالے سے تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، شہبا زشریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حج 2025 کے لیے خصوصی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔ویراعظم محمد شہباز شریف نے حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

زرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو حج فنڈ پر پیش رفت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس پر کام حتمی مراحل میں ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کو سمز کی فراہمی پاکستان سے کی جائے گی اور حجاج کی معاونت کیلئے حج موبائل ایپلی کیشن بھی فعال ہے۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو حج 2025 کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں، حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے، حج کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ تیار کرکے آئندہ چند روز میں پیش کی جائے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ حجاج کرام کو حج 2025 کے حوالے سے تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، وزیر اعظم نے حج ڈیوٹی پر اچھی شہرت کے قابل افسران تعینات کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں، حکومت کی جانب سے ان کی خدمت و معاونت میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں کروں گا۔

وزیراعظم نے حجاج کرام کی رہائش، سفری و دیگر سہولیات کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حجاج کرام کیلئے معاونین کے انتخاب کے طریقہ کار میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • مولا علی (ع) نے جنکی تربیت کی وہ رہبر و رہنماء قرار پائے، علامہ مقصود ڈومکی
  •  برٹش ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے انڈونیشیا میں ٹریننگ، سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین افسران نے قوم کا نام روشن کردیا
  • حجاج کرام کو حج 2025 کے حوالے سے تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، شہبا زشریف
  • صحرائے تکلمکان کے گرد گرین بیلٹ
  • عالمی بینک کا پاکستان کے ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ روابط کو بہتر بنانے پر زور
  • کینیڈا، پاناما، میکسیکو، گرین لینڈٹرمپ کے نئے محاذ
  • پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچویں وکٹ پرسب سے بڑی شراکت
  • یقین دلاتے ہیں کہ کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی، سرفراز بگٹی
  • پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط