اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز اپوزیشن نے ایک بار پھر ہنگامہ آرائی کی، نعرہ بازی کی، ڈیسک بجائے، جس کے بعد اپوزیشن کے ارکان ایوان سے واک اؤٹ کر کے چلے گئے۔ جبکہ اپوزیشن کے ایک رکن نے کورم کی نشاندہی بھی کی، کمی کے باعث اجلاس کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔ جب اجلاس دوبارہ شروع ہوا  تو سپیکر نے ایوان میں دوبارہ گنتی کرائی۔ ایوان میں کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس آج منگل کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کی اجازت کا مطالبہ کیا جس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ فیصلہ ہوا تھا وقفہ سوالات میں پوائنٹ آف آرڈر نہیں ہوگا۔ انہوں نے وقفہ سوالات  شروع کرا دیا جس پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کر دیا اور نعرے بازی شروع کر دی۔ اپوزیشن کی جانب سے اووو اووو کی بھی آوازیں نکالی گئیں۔ رکن اسمبلی عالیہ کامران کے سوال سمگل آئٹمز کو نیٹ میں لانے کے لئے کیا اقدامات کئے جارہے ہیں، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز نے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک بھرپور ٹرانسفارمیشن پروگرام کو ترتیب دیا گیا ہے، ریونیو کے فقدان کے مسئلے کو حل کرنے جارہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ارکان بھی گنتی کے وقت ایوان میں موجود نہیں  تھے۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے خزانہ خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ بجلی کے سیکٹر میں اصلاحات کی جا رہی ہیں جس سے بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں آئندہ چند ماہ میں مالی خسارے میں مزید کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کرنٹ اکاؤنٹ 944 ملین ڈالر سرپلس رہا۔ متحدہ عرب امارات پاکستانی آم خریدنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔ قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش کر دی گئیں۔ تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 5 سال میں یو اے ای کو 159.

94 ملین ڈالر مالیت کے آم برآمد کئے گئے۔ سعودی عرب کو 29.61 ملین ڈالر‘ قازقستان کو 93.86 ملین ڈالر‘ افغانستان کو 35.98 ملین ڈالر اور عمان کو 39.88 ملین ڈالر مالیت کے آم برآمد کیے گئے۔ پاکستان نے 5 سال میں 63 کروڑ 20 لاکھ تین ہزار ڈالر مالیت کے آم برآمد کئے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی ملین ڈالر

پڑھیں:

چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نامزدگی کیلئے 2 مئی کو بھی اجلاس طلب کر لیا گیا، اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔ 2 مئی اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کیلئے ججز ناموں پر بھی غور ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی : فلسطینو ں سے یکجتی ‘ اسرائیلی مظالم کیخلاف متفقہ ‘ 6نئی نہروں کی تفصیل پیش 
  • چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • پی پی کا عدم تعاون کا فیصلہ،قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم قانون سازی متاثر ہونے کا خدشہ
  • حکومت پاکستان نے ایرانی حکومت کے سامنے 8 پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ اٹھایا ہے، ایاز صادق
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج صدر نے سینٹ کاکل طلب کرلیا 
  • لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن کی دعوتی مہم جاری، کنونشن 18 اپریل سے شروع ہوگا 
  • پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان