ملیر سے لاپتا شہری کی گمشدگی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میںکراچی کے علاقے ملیر سے لاپتا شہری کی گمشدگی کی درخواست ،عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے علاقے ملیر سے لاپتا شہری کی گمشدگی کی درخواست کی سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار کاکہنا تھا کہ شہری محمد اختر کو اپریل 2024 ء میں گھر سے اٹھایا گیا تھا،لاپتا شہری کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اٹھایا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاپتا شہری
پڑھیں:
کراچی: ڈکیتی کے مجرم کو 15سال قید کی سزا
— فائل فوٹوکراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت نے ڈکیتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 15سال قید کی سزا سنادی۔
ملزم کو ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں سزا سنائی گئی۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دسمبر 2024ء میں رکشا ڈرائیور سے 3500 روپے چھینے تھے، اس حوالے سے ملیر سٹی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔