محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جب کہ دیر، چترال، شانگلہ، سوات، تور غر، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور کچھ علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جب کہ دیر، چترال، شانگلہ، سوات، تور غر، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں ہلکی بارش ریکارڈ ہوئی  تھی۔ اس کے علاوہ سب سے زیادہ چترال میں 8 ملی میٹر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز کالام میں 6 ملی میٹر، مالم جبہ 4 ملی میٹر، دیر، بنوں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اُدھر کالام میں درجہ حرارت منفی 2، مالم جبہ منفی 5، پاراچنار منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پہاڑوں پر برفباری بیشتر اضلاع میں کا امکان ہے ملی میٹر

پڑھیں:

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان

لاہور : محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دنوں میں اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، جبکہ مری، گلیات، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

 

بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ ناران، کاغان، چترال، سوات، کوہستان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔

 

دوسری طرف لاہور، شیخوپورہ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند کا راج رہے گا، جس سے حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو موسم کی تبدیلی سے آگاہ رہ کر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • پختونخوا؛ بیشتر اضلاع میں بادل اور بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان
  • آج بالائی پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ،موسمیات
  • بلوچستان میں برفباری کے باعث حادثات میں اضافہ، 23 افراد زخمی
  • حالیہ مغربی سسٹم کے تحت لاہور سمیت پنجاب میں بارش کے کتنے امکانات؟
  • آج ملک میں بارش کے کتنے امکانات؟محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم خبر آگئی
  • مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان، کراچی میں بھی سردی مزید زور پکڑے گی
  • اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان
  • آج بروز پیر20جنوری2025 موسم کی صورتحال جانیں