Jasarat News:
2025-04-18@03:43:57 GMT

فیصل آباد، چوری،ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آبادشہر او رگردونواح میں چوری،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، 140سے زا ئد مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ نے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا،متعدد شہریوںکو موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق علی ہائوسنگ کالونی کے قریب شاہ زیب سی25ہزار و فون،افغان آباد کے ایوب شاہد سی3لاکھ،اکبر آباد کے سیل مین احسان اللہ سے ڈیڑھ لاکھ وفون اور سگریٹ چھین کر لے گئے،مدینہ آباد کے محسن رضا کے گھر سے اڑھائی لاکھ کے زیورات و نقدی چوری ملت ٹائون کے محمد علی کے گھر سی4تولے زیورات و نقدی،جمیل ٹائون کے علی ارشد سے ایک لاکھ10ہزار،سیالوی کالونی کے ابرارسی60ہزار و فون،پنوں چوک میں ذیشان کے گودام سے لاکھوں کا مال چورلے اُڑے،عثمانیہ کالونی کے مدثر حسین سی6ہزار و فون،لاشار ٹائون میں انور کے گھر کا صفایا کردیا۔نعمت آباد روڈ پر طارق سے موٹرسائیکل چھین لی۔خالصہ کالج روڈ پر عمر اقبال سے جھپٹا مار کر فون،204چک کے شہبا ز علی کے ڈیرہ سے بھاری مالیت کے مرغے مرغیاں چوری،ایڈن گارڈن کے قریب عثمان سی27 ہزار، لائلپور گیلریا کے قریب ارسلان سے فون، 208 رب کے رحمان بشیر کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو سوا چار لاکھ،فون وغیرہ چھین کر فرار،کوہ نور کے زبیر کے ڈیرے سے سامان چوری،گلشن اقبال کالونی کے انس سے موٹرسائیکل،منان ٹائون کے غلام محی الدین سے ایک لاکھ،طلائی انگوٹھی چھین لی، 243ر۔ب کے محمد علی سے موٹر سائیکل، 235ر۔ ب کے حسن علی سی5ہزار و فون،سید آباد کے عابد سی15ہزار و فون،قادریہ پارک کے قریب شاہد سی20ہزار،الیکشن کمیشن آفس کے باہر مشہود سی 20 ہزار،کینال روڈ پر عمیر سے موٹرسائیکل،دانیا ل ٹائون کے عارف سے 10وفون،سپیرئیر یونیورسٹی کے قریب کلیم اللہ سے موٹرسائیکل،227ر۔ب کے نور سی10ہزار و فون،جڑانوالہ روڈ پر اذان حسین سی10ہزار،61ج۔ب کے امانت علی سی12ہزار و فون،ارشد فلور مل کے قریب ریاض سی97ہزار و فون،245ر۔ب کے عنصر سے موٹرسائیکل چھین لی گئی۔67ج۔ب کے عابد سی15ہزار و فون،سدھار بائی پاس پر محمد اسلم سی25ہزار و فون،245ر۔ب کے ناصر سی28ہزار و فون،اسلام پورہ میں کلثو م اختر کے گھر کے تالے توڑ کر70لاکھ کا سامان چوری کرلیا

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سے موٹرسائیکل کالونی کے ٹائون کے ا باد کے کے قریب کے گھر روڈ پر

پڑھیں:

کراچی: ڈکیتی کے مجرم کو 15سال قید کی سزا

— فائل فوٹو

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت نے ڈکیتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 15سال قید کی سزا سنادی۔

ملزم کو ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں سزا سنائی گئی۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دسمبر 2024ء میں رکشا ڈرائیور سے 3500 روپے چھینے تھے، اس حوالے سے ملیر سٹی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی پی ایل میں جرمانوں کا سلسلہ جاری، سابق فاسٹ بولر زد میں آگئے
  • کراچی میں گرمی کا سلسلہ جاری، شہید بینظیرآباد میں پارہ 49 ڈگری ریکارڈ
  • ٹاؤن شپ میں کے ایف سی پر  پٹرول بم حملہ،  فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی
  • حکومتی جماعتیں مشکوک جعلی مینڈیٹ کے بعد عوام سے آزاد عدلیہ اور میڈیا چھین رہی ہیں
  • فیصل آباد: دورانِ ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید دو افراد جاں بحق
  • راولپنڈی؛ ٹریفک پولیس آفس کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کی انوکھی واردات
  • 6 لاکھ کا موبائل فون چوری کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی، ملزم گرفتار
  • کراچی: ڈکیتی کے مجرم کو 15سال قید کی سزا
  • صدرآصف علی زرداری کی مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت