2025-01-21@05:05:57 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«کالونی کے»:
کراچی: پاک کالونی پولیس نے ہارون آباد کے ایم سی کمپاؤنڈ میں ایک گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں کے قتل اور تین دیگر بھائیوں کے زخمی ہونے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او پاک کالونی، ملک ممتاز نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں متضاد معلومات سامنے آئیں کہ واقعہ بھائیوں کے درمیان کسی تنازعے کی وجہ سے پیش آیا، تاہم بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان گھر کے اندر گھس کر حملہ آور ہوئے تھے۔ مذکورہ واقعہ میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے اور 3 زخمی ہوئے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش کے لیے مقدمہ انویسٹیگیشن...
کراچی ( پ ر ) جماعت اسلامی کے رکن اور پی آئی اے پیاسی یونین سابق رہنما رفیق اعظمی گْزشتہ روز انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد ماڈل کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین بھی ماڈل کالونی قبرستان میں ہوئی۔ پی آئی اے سے تعلق رکھنے والے افسران و احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پیاسی کے رہنماؤں سید محتشم علی قادری و دیگر نے ان کے انتقال پر مغفرت کی دعا اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔ مرحوم طبیعت ناساز کی وجہ سے دار الصحت اسپتال میں زیر علاج تھے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد مجاہد کالونی میں انسداد تجاوزات آپریشن کا تنازع،عدالت نے آئندہ سماعت تک کے ڈی اے کو انہدامی کارروائی روکنے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائیکورٹمیں ناظم آباد مجاہد کالونی میں انسداد تجاوزات آپریشن سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت کاکہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس لیز ہے یا جنہوں نے چالان جمع کروایا ہے انہیں تنگ نہ کیا جائے، عدالت نے فریقین کو 30 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے،درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ درخواست گزاروں میں سے کچھ کے پاس کچی آبادی کی لیز ہے جبکہ دیگر نے چالان جمع کروائے ہوئے ہیں، کے ڈی اے نے انسداد تجاوزات آپریشن کی آڑ میں گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کئے ہیں،...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نور پبلک ہائی اسکول لیاقت کالونی کے زیر اہتمام اسکول میں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں طلبہ و طالبات نے کھانے پینے کی بہت سی اشیا ء فروخت کیںجن میں نگیٹس، کٹلس، شامی کباب، قیمہ کباب، چھولے، چاٹ، دہی بلے، گول گپے، حلوہ پوری، چائے، کافی پلائو، بریانی اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل نے فوڈ فیسٹیول میں آنے والے بچوں اور ان کے والدین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں فوڈ فیسٹیول کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تمام بچوں کو یہ احساس ہو کہ والدین کس قدر محنت کرکے کس طرح اپنی روزی کماتے ہیں؟ اور بچوں میں کاروبار کرنے کا شعور آئے۔ انہوں...
کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں دودھ میں زہر ملانے کے الزام میں پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس کالونی میں زہر ملا دودھ پینے سے 6 افراد بے ہوش ہوگئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے دودھ میں زہر ملاکر جانور چوری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزمان باڑے کے ملازمین ہی ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھی بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق میڈیکولیگل رپورٹ میں بھی دودھ میں زہر ملے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب زیلا دودھ پینے والے تمام 6 افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔