پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کیا گیا ہے۔ ایکٹ کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی پر کم از کم 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہوگی۔ آئے روز ڈور پھرنے سے شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد حکومت نے پتنگ بازی پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کر لیا ہے۔ پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کیا گیا ہے۔ ایکٹ کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی پر کم از کم 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہوگی۔ آئے روز ڈور پھرنے سے شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد حکومت نے پتنگ بازی پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب میں کام کم اور اشتہار بازی زیادہ ہو رہی ہے: لیاقت بلوچ
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ — فائل فوٹونائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کام کم اور اشتہار بازی زیادہ ہو رہی ہے۔
لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومتی پالیسی زراعت کی تباہی اور کسان کش ہے۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف صوبوں کی شکایات کا ازالہ کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ سندھ میں نہروں کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کے مؤقف کو عوام نہیں مان رہے۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کر کے عوام کی حق تلفی کی۔
لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔