Jasarat News:
2025-01-21@06:07:16 GMT

ٹھٹھہ: نوجوان نے خودکشی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ شہر کی ڈاکٹر گلی میں محکمہ صحت کے ملازم اکرم خشک کے بھتیجے سیف اللہ عرف بابو خشک نے مبینہ طور پر خود پر فائر کرکے خودکشی کرلی، سیف اللہ کو مکلی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی، خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکا میں ایک اور بھارتی نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

امریکا میں بھارت سے تعلیم کی غرض سے آنے والے ایک اور نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں واشنگٹن ڈی سی میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت روی تیجا کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا اور ماسٹر کرنے امریکا آیا تھا۔

امریکا میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد روی تیجا نوکری کی تلاش میں تھا۔ وہ گیس اسٹیشن پر جز وقتی ملازمت بھی کرتا تھا جہاں اس پر حملہ کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ تاحال ملازمین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

روی تیجا کے والدین نے بتایا کہ ہمارا بیٹے کی گیس اسٹیشن پر ڈیوٹی ختم ہوگئی تھی لیکن وہ اپنے ایک دوست کی مدد کے لیے وہاں رکا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل امریکی شہر اٹلانٹا میں نامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی نژاد ماہر تعلیم کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب وہ ایک پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

مقتول ڈاکٹر شری رام سنگھ تقریباً چار دہائیوں سے امریکا میں مقیم تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران امریکا میں بھارتی نژاد  12 سے زائد طلبا کو قتل کیا جا چکا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کھڈرو: 20 سالہ نوجوان خاتون قتل لاش سرسوں کے کھیت سے ملی
  • امریکا میں ایک اور بھارتی نوجوان فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی: پسند کی شادی نہ کرنے پر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی
  • امریکا میں ایک اور بھارتی نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا گیا
  • والد کی ڈانٹ میٹرک کے طالب علم کی خود کشی
  • سبی میں نوجوان دلچسپ شرط لگا کر لاکھ روپے جیت گیا
  • معروف ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی،وجہ کیابنی؟ مختلف افواہیں گردش کرنے لگیں
  • معروف امریکی ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی
  • میں سیف علی خان ہوں، جب رکشہ ڈرائیور کو معلوم ہوا کہ اس کا زخمی مسافر کون ہے