حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کی جیلوں کو اصلاح گھر بنانے اور جیل میں ہر قسم کے قیدیوں کے ساتھ اچھے سلوک اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وہ نارا جیل کے دورے کے موقع پر جیل انتظامیہ اور دیگر عملے سے بات چیت کر رہے تھے۔ علی حسن زرداری نے جیل میں موجود سزا یافتہ اور بغیر سزا یافتہ قیدیوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ان سے مسائل معلوم کیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے قیدیوں پر پولیس تشدد، رشوت کی طلبی، کھانے اور علاج کی فراہمی سے متعلق بھی معلومات کیں۔ اس موقع پر قیدیوں نے انہیں جیل میں سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ سندھ حکومت جیلوں کی اصلاح کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

جمس اسپتال کی حالت میں بہتری نہ آئی سہولیات کا فقدان ادویات ناپید

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جمس اسپتا ل کی حالت زار میں بہتری نہ آئی، انٹرویو کے باوجود نئے ڈائریکٹر کی تقرری نہ ہوسکی، 3 ماہ گزر گئے، جنوری میں 5 کروڑ 84 لاکھ خرچ کرنے کے باوجود سہولیات کا فقدان، ادویات ناپید، موجودہ ڈائریکٹر مریضوں کو سہولیات دینے میں ناکام، اگست میں ہونے والے بورڈ آف گورننس کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل نہ ہوا، نئی بھرتی کی تیاریاں۔ تفصیلات کے مطابق جمس اسپتال کی حالت زار میں بہتری نہ آسکی ہے، محکمہ صحت کی جانب سے انٹرویو لینے کے باوجود جمس میں نئے ڈائریکٹر کی تقرری نہیں کی جا سکی، 3 ماہ سے معاملہ التوا کا شکار ہے، اسپتال کے بجٹ سے جنوری میں 5 کروڑ 84 لاکھ 77 ہزار سے زائد خرچ کرنے کے باوجود سہولیات کا فقدان اور ادویات ناپید ہیں، موجودہ ڈائریکٹر مریضوں کو علاج کی سہولیات دینے میں مکمل ناکام ہیں، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ بورڈ آف گورننس کے اجلاس میں موجودہ ڈائریکٹر عبدالکریم جمالی سے استعفیٰ لے کر نئے ڈائریکٹر کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس سلسلے میں اُمیدواروں سے انٹرویو بھی لیے گئے لیکن تاحال تقرری نہیں ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ اگست میں ہونے والے بورڈ آف گورننس کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں میں سے کسی ایک پر بھی عمل نہیں کیا گیا ہے اور اچانک اب جمس میں 25 کے قریب عملے کی بھرتی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ جمس اسپتال میں کام کرنے والا عملہ پریشان ہے کیونکہ سروس اسٹرکچر بنانے کی منظوری کے باوجود اس پر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ: بیرون ممالک کی جیلوں میں قید ہزاروں پاکستانیوں کو واپس لانے کی قرارداد منظور
  • حجاج اللہ کے مہمان، ان کی معاونت میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا: وزیراعظم
  • حج 2025ء کی تیاریوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی: شہباز شریف
  • عمران خان کی سہولیات فراہمی کی درخواست،عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
  • جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں میں قید 90 فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا
  • بانی  پی ٹی آئی کی جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواست پر انتظامیہ کو نوٹس جاری 
  • غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کی رہائی
  • ہم جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر کاربند رہینگے، حماس
  • جمس اسپتال کی حالت میں بہتری نہ آئی سہولیات کا فقدان ادویات ناپید