چین میں 2024 کے دوران روزگار کے 12.56 ملین نئے مواقع پیدا ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
چین میں 2024 کے دوران روزگار کے 12.56 ملین نئے مواقع پیدا ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چین کی وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 2024 میں چین کے شہروں اور قصبوں میں روزگار کے 12.56 ملین نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور روزگار کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی ہے۔
ملک بھر میں بے روزگاری کی اوسط شرح 5.
ریٹائرمنٹ کی قانونی عمر کو بتدریج توسیع دینے کی پالیسی کو بھی مستحکم اور منظم انداز میں فروغ دیا جارہا ہے اور نئے شعبوں میں کام کرنے والوں کے لئے “انجری پروٹیکشن” پر مبنی آزمائشی منصوبے میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ 2024 کے اختتام تک چین میں 1.389 ارب سوشل سیکیورٹی کارڈ ہولڈرز موجود تھے، جن میں سے 1.07 ارب کو الیکٹرانک سوشل سیکیورٹی کارڈ ملا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین میں
پڑھیں:
’قانون سب کیلیے برابر‘‘ 190 ملین پاؤنڈز کیس کے عدالتی فیصلے پر عوام کا ردعمل
190 ملین پاؤنڈز کیس کے عدالتی فیصلے پر عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے۔
شہریوں نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے آنے والا فیصلہ خوش آئند ہے ۔انصاف کی زنجیر جب ہلتی ہے تو بڑوں بڑوں کو جکڑ لیتی ہے ۔
عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر ہو یا غریب قانون سب کے لیے برابر ہے ۔القادر ٹرسٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔
ایک شہری نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو ریاست کے بجائے منی لانڈرر کے حوالے کر دیا گیا ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ بانی تحریکِ انصاف نے ریاست کے بجائے پرائیویٹ سیٹلمنٹ اور اپنے مفادات کو ترجیح دی ۔