پاکستان‘ نیدرلینڈ کا مشاورتی اجلاس‘ دوطرفہ‘ علاقائی امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا گیارہواں دور ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان اور کرسٹیان ریبرگن نے ہالینڈ کی نمائندگی کی۔ پاکستان نیدرلینڈر دوطرفہ تعلقات اور دیگر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور نیدر لینڈ نے تعلقات میں مثبت پیشرفت اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستان اور نیدرلینڈ نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دفترخارجہ نے سیکرٹری جنرل نارویجین پناہ گزین کونسل کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مناسب ہوتا دنیا نے جنگ کے بعد افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑا ہوتا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال 40 لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی اور واپس بھیجے گئے افراد کے پاس رہائش کی قانونی دستاویزات نہیں تھیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں انسانی امداد کے لیے اقوام متحدہ کی فنڈنگ خطرناک حد تک کم رہی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان اور
پڑھیں:
ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا رد عمل سامنے آگیا
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا، ایرانی سرزمین پر 8 پاکستانی شہریوں کے بیدردی سے قتل کے پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے بیدردی سے قتل پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا، ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران میں ہمارا سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متعلقہ ایرانی حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے افسوسناک واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ان کی میتوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔