لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایرلائن کی پرواز  نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

رات گئے لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر فیول کی کمی کے باعث لینڈنگ کی، پرواز پی اے  470 سعودی عرب جارہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کو اچانک کراچی ایئرپورٹ کی جانب موڑ کر لینڈ کرایا گیا، طیارے میں ایندھن کی کمی کے باعث ری فیولنگ کے لینڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر ری فیولنگ  کے بعد روانہ کیا گیا، اہئربس 320 طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ری فیولنگ کے دوران طیارے میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کراچی ایئرپورٹ

پڑھیں:

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا

کراچی:

گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا، تمام تیاریاں مکمل کرلی گئں۔

ذرائع کے مطابق گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف کل دوپہر کو افتتاح کریں گے۔ 

گوادر کے لیے پہلی پرواز کراچی سے روانہ ہوگی، پرواز پی کے 503 کو گوادر کے نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ اترنے کے ساتھ واٹر سیلیوٹ دیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ گوادر پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ائیرپورٹ ہے، جہاں بڑی گنجائش کے حامل ایئر بس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کر گئی، خواجہ آصف نے مسافروں کا استقبال کیا
  • نیو گوادر ایئرپورٹ پرکراچی سے پہلی پرواز لینڈ کرگئی
  • نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح، کراچی سے جانے والی پہلی پرواز لینڈ کرگئی
  • نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کر گئی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسافروں کا استقبال کیا
  • شد یددھند کے باعث لاہورائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر
  • شد یددھند کے باعث لاہورایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر
  • گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا
  • لاہور میں قومی ایئرلائن کے طیارے کی غلط لینڈنگ کا واقعہ، ابتدائی تحقیقات سامنے آگئیں
  • پی آئی اے پائلٹ کی لاپرواہی، طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا