Jasarat News:
2025-01-21@06:19:24 GMT

پولیو کے بڑھتے کیسز کے بعد ذمہ داری بڑھ گئی ، ارسلان سلیم

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

نوشہرو فیروز/ پڈعیدن (نمائندگان جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت 7 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 3 سے 9 فروری ضلع میں قومی انسداد پولیو مہم شروع ہو گی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام قادر چانڈیو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون لیاقت علی بلوچ، پی ای او عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر غلام علی سولنگی، کمیونیکیشن آفیسر علی اکبر جونیجو، اے ایف پی سرویلنس آفیسر شبیر الحسنین اور دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملک میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز ظاہر ہونے کے بعد ہماری ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے، اس لیے ہمیں مہم کے دوران مزید سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، ٹیموں کی مزید بہتر تربیت مہم کی کامیابی کے لیے انتہائی ضروری ہے، مہم کے دوران مائکرو پلان کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اس لیے نیا، قابل عمل اور مفید مائکرو پلان تیار کیا جائے، ٹیموں کی نگرانی کے عمل کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر اور میں خود بھی مارننگ اسمبلی میں شرکت کروں گا، ٹیموں کو بروقت فیلڈ میں روانہ کیا جائے اور کسی بھی فرد کو کسی بھی قسم کی غفلت برتنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

انسانی سمگلنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا: گورنر پنجاب

 ویب ڈیسک:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب میں انسانی سمگلنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پی ایس ایف اور پی ایل ایف کے وفود نے ملاقاتیں کیں، گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ کرنے والوں کے سہولت کاروں کو بھی سزا دی جائے، نوجوان بیرون ممالک جانے کیلئے قانونی راستہ اپنائیں۔

امریکہ میں ٹک ٹاک فعال، نو منتخب صدر ٹرمپ کا بڑا بیان آگیا

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ مراکش کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں، غریب لوگوں کو جھانسہ دینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، بار بار غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے اور کشتی حادثات میں ہلاکتوں سے ملک کا نام بھی بدنام ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نوشہروفیروز،ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • نارووال ، مختلف امراض کے بنیادی ٹیسٹ کرنے کیلئے سکریننگ کیمپ کا انعقاد
  • پاکستان کو موسمیاتی فنڈنگ کے لیے سیکٹورل حکمت عملی کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
  • انسانی سمگلنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا: گورنر پنجاب
  • جیکب آباد پولیو کے5 کیسز کا انکشاف ،محکمہ صحت پر سوال اٹھنے لگے
  • نواب شاہ: ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد کی والدین سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل
  • سکھر: میئر کی 90 دن میں چیزیں بہتر کرنے کی یقین دہانی
  • ملک کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق