دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈاؤن، مرکزی لائنیں پھٹ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
دھابیجی (نمائندہ جسارت) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، پمپنگ اسٹیشن مکمل بند ہو گیا، 2 مرکزی لائنیں پھٹ گئیں، کراچی کو پانی کی سپلائی معطل۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کے باعث پیر کی صبح واٹر بورڈ کارپوریشن کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بند ہو گئی جس کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی مکمل معطل ہو گئی، جبکہ بیک پریشر کے باعث 72 انچ کی 2 مرکزی لائنیں لائن نمبر 5 اور لائن نمبر 1 دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے باعث لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر گھارو ڈویژن سول کے ایگزیکٹو انجینئر محمد علی پلیجو نے عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر متاثرہ پائپ لائنوں کی مرمت کا کام ہنگامی بنیاد پر شروع کروا دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق لائنوں کا کام جلد مکمل کرکے کراچی کو مذکورہ لائنوں سے پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پمپنگ اسٹیشن کے باعث
پڑھیں:
کوئٹہ، کیچی بیگ پولیس اسٹیشن کے قریب دستی بم دھماکہ، ایک راہگیر زخمی
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ قمبرانی روڈ میں کیچی بیگ تھانے کے دروازے پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دھماکے سے ایک راہگیز زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع پولیس تھانے کے قریب دستی بم دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ایک شہری زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ قمبرانی روڈ میں کیچی بیگ پولیس اسٹیشن کے دروازے کے قریب ہوا ہے۔ نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے دستی بم پھینکا اور فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے دستی بم تھانے کے اندر داخل نہ ہو سکا اور مرکزی دروازے کے قریب ہی پھٹ گیا۔ ایک راہگیر بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہو گیا ہے۔ جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیر کر تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔