طالبان رہنما کی لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ہٹانے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان کے سینیئر رہنما اور وزارت خارجہ کے نائب وزیر برائے سیاسی امور شیر محمد عباس ستانکزئی نے اپنی قیادت پر زور دیا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی پر نظر ثانی کی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شیر محمد عباس ستانکزئی نے صوبہ خوست میں مذہبی اسکول کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی جاری رکھنے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔لڑکیوں پر تعلیم کی پابندی کو واپس لینے پر زور دیتے ہوئے شیر عباس ستانکزئی نے اپنی قیادت سے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی پر نظر ثانی کریں اس کی کوئی مذہبی بنیاد نہیں ہے۔شیر محمد عباس ستانکزئی نے اپنی تقریر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی جس میں کہا گیا کہ ہم 40 ملین کی آبادی میں سے 20 ملین لوگوں کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں، انہیں ان کے تمام حقوق سے محروم کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عباس ستانکزئی نے
پڑھیں:
گھارو،گاؤں محمد یوسف جمالی ماچکی کا اسکول زبوں حالی کا شکار
گھارو(نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ شاہ بندر یوسی گونگانی کے گائوں کا ڈبل منزلہ اسکول زبوں حالی کا شکار بچے خوف کے عالم میں اپنی تعلیم جاری رکھنے پر مجبور زبوں حالی کے سبب کسی وقت بھی حادثہ رونما ہونے کا اندیشے کے پیشِ نظر کسی بھی جانی نقصان ہونے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ شاہ بندر کی یوسی گونگانی کے گاؤں محمد یوسف جمالی ماچکی نالے کا ڈبل منزلہ پرائمری اسکول جو 1976 ء میں ریاست ہائے متحدہ امریکا اور حکومت پاکستان نے قائم کیا تھا اس وقت اسکول کی بلڈنگ مکمل طور پر زبوں حالی کا شکار ہوچکی ہے اور اسکول میں پڑھنے والے بچے اور اسٹاف خوف و ہراس میں رہنے پر مجبور ہیں کیونکہ اسکول کی بلڈنگ کسی وقت بھی گرسکتی ہے اس سلسلے میں مقامی افراد جن میں عبد القادر جمالی فیض محمد جمالی و دیگر شامل ہیں نے کہا کہ ہم نے اسکول کی خستہ حال بلڈنگ کے بارے میں بارہا محکمہ تعلیم کے افسران بالا کو رائٹنگ میں لکھ کر بھی دیا ہے جبکہ اسکول میں کئی سو بچے بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جنہیں ہر وقت جانی نقصان کا خطرہ رہتا ہے افسوس کے ضلعی انتظامیہ نے اسکا بھی کوئی نوٹس نہیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کی عمارت کو نئے سرے سے تعمیر کرایا جائے تاکہ گاؤں کے بچے تعلیم جیسے زیور سے محروم نا رہیں۔