کراچی، ملیر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ملیر رفاہ عام میں ایک گھر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت فاطمہ جبکہ لڑکے کی شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ لڑکی کے باپ اظہر نے کی، ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔
دوسری جانب سرجانی نارتھ ناظم آباد میں مبینہ مقابلے میں پولیس نے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
زیرزمین پانی کے ٹینک سے کمسن بچے کی لاش ملنے کا معاملہ، 2 افراد گرفتار
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیرزمین پانی کے ٹینک کے سے کسمن بچے صارم کی لاش ملنے کے معاملے پر 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
بلال کالونی تھانے کے علاقے نارتھ کراچی میں واقع بیت النعم نامی رہائشی اپارٹمنٹ کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے مغوی کمسن صارم کی لاش ملنے کےواقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ رات گئےاینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی جانب سےرہائشی اپارٹمنٹ بیت النعم میں دوبارہ سرچ آپریشن کیا گیا جوصبح 6 بجے تک جاری رہا۔ سرچ آپریشن کےدوران2مشکوک افراد کوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیے گئے افراد کے پاس بند فلیٹ کی چابی تھی۔ سرچ آپریشن میں پولیس حکام کے ہمراہ سی پی ایل سی اوردیگرحکام بھی وجود تھے۔ سرچ آپریشن کے دوران سراغ رساں کتوں سے بھی مدد لی گئی آپریشن کے دوران رہائشی پروجیٹ کے بند فلیٹوں کودوبارہ سرچ کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران ایک بند فیلٹ سے ایک چادربھی اٹھائی گئی ہے جسے فارنزک لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔ بند فلیٹ سے دیگرنمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا لے کہ پولیس کو مغوی صارم کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حتمی پوسٹ مارٹم ملنے کے بعد تفتیش کا رخ مکمل واضح ہو جائےگا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے مشکوک افراد کے ڈی این اے اور مفوی کمسن صارم کے نمونے کیمیائی تجزیے کے لیے آج جامعہ کراچی کی فارنزک لیباٹری بھجوائے جائیں گے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے پولیس جلد کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔