2025-02-08@12:12:00 GMT
تلاش کی گنتی: 407

«نے ڈاکٹر»:

(نئی خبر)
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلرڈاکٹر فتح مری نے مختلف فیکلٹیزکے مستحق اور ہونہار طلبہ کی مدد کے لیے اسکالرشپ کی ایک سیریز کی منظوری دے دی ہے یہ اسکالرشپ یونیورسٹی اینڈومنٹ فنڈ کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے جو مستحق طلبہ کو مالی معاونت فراہم کریں گے تاکہ وہ مالی مشکلات کے بغیر اپنی تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں۔ اعلامیہ کے مطابق سابق وائس چانسلرڈاکٹر اے کیو مغل کے نام سے منسوب اسکالرشپ فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجینئرنگ کے طلبہ کیلیے مختص کی گئی ہے جس کے تحت دوسرے تیسرے اور آخری سال کے کل چارقابل اور ضرورتمند طلبہ کو دی جائیں گی سندھ زرعی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر بشیر احمد چانڈیو کے نام...
    پڈعیدن،نوشہروفیروز(نمائندگان جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی صدارت میں ضلع کی تمام تحصیلوں میں قائم سرکاری اسپتالوں کو لوڈ شیڈنگ سے پاک کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسیئن سیپکو نوشہرو فیروز شاہد احمد، ایکسیئن سیپکو مورو اعجاز احمد ڈیتھو، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد الستار بلال، ایم ایس سول اسپتال نوشہرو فیروز ڈاکٹر مبین احمد راجپوت، ایم ایس تعلقہ اسپتال مورو ڈاکٹر بدر ابڑو، ایم ایس تعلقہ اسپتال محرابپور ڈاکٹر شبیر احمد میمن اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سیپکو حکام اور تعلقہ اسپتال کے انچارج مل کر تعلقہ اسپتالوں کو ایکسپریس فیڈر منتقل کرنے کیلیے اپنی مشترکہ رپورٹ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا...
    ڈاکٹر طارق رفیع (فائل فوٹو)۔ چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کے عہدے کےلیے امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔یہ سلسلہ 10 سے 12 دن تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے کیونکہ 8 تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے عہدے کےلیے 217 امیدوار میدان میں ہیں اور تلاش کمیٹی ہر روز 20 امیدواروں کے انٹرویو کرے گی۔ پہلے تین روز کراچی کے ڈومیسائل کے حامل امیدواروں کے لیے رکھے گئے ہیں۔نمایاں امیدواروں میں قاضی عارف علی، کرنل (ر) علمدار رضا، فرناز ریاض، عمران چشتی، نعمان احسن، سید ندیم حیدر، ذولفقار علی شاہ، رفیق احمد پل، ڈاکٹر ظفر حسین، ضمیر احمد کھوسو، عزیز احمد زئی شامل ہیں۔بریگیڈیئر...
    لندن: جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ٹخنے کی سنگین انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے بلے باز صائم ایوب کی صحت کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔ صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ساتھ ان دنوں لندن میں علاج کی غرض سے موجود ہیں اور آج اُن کی ایک ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹر سے ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر لکی جیاسیلان نے صائم ایوب کے ٹیسٹ اور رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ انہیں ٹخنے کی انجری کیوجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔ صائم ایوب نے ملاقات کے بعد بتایا کہ ’ڈاکٹرز کے مطابق انجری کی وجہ سے میرے ٹخنے کو نقصان نہیں پہنچا اور اب صورت حال نارمل ہے‘۔ انہوں...
    وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین نے گذشتہ ماہ سے پینشن کی عدم ادائیگی اور 80 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اور موجودہ اساتذہ کی تنخواہوں اور ہاؤس سیلنگ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا، ریٹائرڈ ملازمین میں سے 5 ملازمین انتقال کرچکے ہیں اور ان کے اہل خانہ مالی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کہا کہ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری وفاقی محتسب کی عدالت میں قبول...
    فوٹو: فائل ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سہیل انجم نامی جعلساز کی ایوان صدر میں گریڈ 21 پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، ایوان صدر میں گریڈ 21 میں پرسنل سیکریٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایوانِ صدر میں ڈاکٹر سہیل انجم نامی کسی شخص کی تعیناتی نہیں کی، جعلساز نے ایوانِ صدر کے سیکریٹری جنرل کے پرسنل سیکریٹری کے کارڈز چھپوا رکھے ہیں۔ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں سیکریٹری جنرل اور اس کے پرسنل سیکریٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں، جعلی نوٹیفکیشن کی تحقیقات کےلیے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے۔
    ڈاکٹر عافیہ صدیقی : فوٹو فائل امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ان  کی رہائی کیلئے آیت کریمہ کا ورد کرنے کی اپیل کی ہے۔ اپنے بیان میں  ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ عوام، علماء کرام ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے آیت کریمہ کا ورد کریں۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ملک بھر سے لوگ عافیہ کی رہائی اور پٹیشن سے متعلق رابطہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام رکاوٹوں کو ختم فرمائے اور میں عافیہ کو اپنے ساتھ لا سکوں۔