دسمبر میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد سامنے آنیوالی یہ انکی پہلی ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں اسرائیلی فوجی ڈاکٹر ابو صفیہ کو سیل سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھے گئے، فلسطینی ڈاکٹر کے ہاتھوں میں ہتھکڑی اور پاؤں میں بیڑیاں ڈالی ہوئی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے شمالی علاقے میں واقع کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی اسرائیلی جیل میں بیڑیوں میں جکڑے ہوئے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ 28 دسمبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں کمال عدوان اسپتال پر حملہ کیا اور ڈاکٹر ابو صفیہ کو 350 سے زائد افراد سمیت گرفتار کرلیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 51 سالہ ڈاکٹر ابو صفیہ کو مقبوضہ مغربی کنارے کے اوفر جیل میں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں بغیر کسی مقدمے کے حراست میں رکھا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے ایک ویڈیو نشر کی گئی، جس میں کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو بیڑیوں میں جکڑے ہوا دیکھا گیا۔ یہ ان کی دسمبر میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد سامنے آنے والی پہلی ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں اسرائیلی فوجی ڈاکٹر ابو صفیہ کو سیل سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھے گئے، فلسطینی ڈاکٹر کے ہاتھوں میں ہتھکڑی اور پاؤں میں بیڑیاں ڈالی ہوئی تھیں۔ اس دوران  ڈاکٹر ابو صفیہ نے اسرائیلی صحافی سے گفتگو بھی کی، جسے بعد میں نشر بھی کیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں اسرائیلی کے ہاتھوں

پڑھیں:

اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 فلسطینی شہید

 فلسطینی شہریوں کے مصائب میں کمی نہ آسکی، غزہ پراسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفاہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا، صیہونی فوج نے سکیورٹی زون کا حصہ قرار دیتے ہوئے راستے بند کر دیئے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے، 18 مارچ سے غزہ پر اسرائیل کے تازہ 36 حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 18 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1500 سے زائد فلسطینی لقمہ اجل بن چکے، شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 912 ہوگئی، 1 لاکھ 15 ہزار 981 فلسطینی زخمی ہیں۔

حماس نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر تین راکٹ داغ دیئے جن کی اسرائیل نے تصدیق کی، اسرائیلی حکام نے کہا کہ راکٹ حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • حماس ہسپتالوں کو کمانڈ سنٹر کے طور پر استعمال نہیں کرتی، اسرائیلی جھوٹ بولتے ہیں، یورپی ڈاکٹر
  • الاہلی اسپتال پر اسرائیلی حملہ: وینٹیلیٹر سے نکالا گیا بچہ سردی میں دم توڑ گیا
  • اسرائیلی فوج کا غزہ میں اسپتال پر حملہ، عمارت خالی کرنے کا حکم
  • اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 فلسطینی شہید
  • سیستان میں پاکستان مخالف تنظیم کے ہاتھوں 8 پاکستانیوں کا قتل
  • صدر مملکت آصف زرداری کئی روز بعد اسپتال سے ڈسچارج
  • صدر زرداری روبصحت، اسپتال سے چھٹی مل گئی
  • اترپردیش: بیوی اور مبینہ عاشق کو رنگے ہاتھوں پکڑنے والا شوہر خوفزدہ، پولیس سے تحفظ کی اپیل
  • اسرائیلی محاصرے سے ضروری طبی سامان کی قلت، غزہ کے اسپتال موت کے مرکز بن گئے
  • اسرائیلی محاصرے سے ضروری طبی سامان کی قلت، غزہ کے اسپتال موت کے مرکز بن گئے