مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میڈیکل کی تعلیم اور ہسپتالوں کی تعمیر میں نجی سرمایہ کاری کو انتہائی منافع بخش قرار دیا ہے جس سے دنیا اور آخرت دونوں کمائی جا سکتی ہیں۔ عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے دورے کے دوران انہوں نے کالج کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور اس کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کینال ویوہسپتال کی زیر تعمیر 17منزلہ عمارت کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ دوسرے شعبوں کی طرح صحت کے شعبہ میں بھی ستارہ کے پراجیکٹس انتہائی خوش آئند ہیں جن سے ملک میں ڈاکٹروں کی کمی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو صحت کی جدید ترین سہولتیں بھی مہیا کی جا سکیں گی۔ اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ، ڈاکٹر فرقت عالمگیر، منیجنگ ٹرسٹی میاں محمدادریس، میاں محمد جاوید اقبال، میاں عمران غفور، میاں عبداللہ جاوید، میاں حمزہ بشیر، اعجاز حسین، چیف آپریٹر آفیسر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید، پرنسپل ڈاکٹر غلام عباس شیخ اور آفتاب احمد خاں بھی موجود تھے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

مفکرپاکستان شاعرمشرق ڈاکٹرسر علامہ محمد اقبال کا 87واں یوم وفات 21اپریل کو منایا جائے گا

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا87واں یوم وفات 21اپریل کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجن میں حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبال کی تحریک پاکستان کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔شاعر مشرق علامہ اقبال ممتاز قانون دان اور تحریک پاکستان کی اہم شخصیت تھے اور اردو اور فارسی کے ممتاز شاعر تھے۔ڈاکٹر سر علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی شاعر سمجھا جاتا ہے ان کا بحیثیت سیاستدان اہم ترین کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے جو انہوں نے 1930 میں الہ آباد میں پیش کیا تھا علامہ اقبال کا پیش کردی یہی نظریہ پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا اسی وجہ سے سر علامہ اقبال کو پاکستان کا نظریاتی سرپرست مانا جاتا ہے وہ اگرچہ قیام پاکستان سے قبل ہی اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے لیکن انہیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بطور شاعر ان کی معروف ترین تصانیف میںبانگ درا،بال جبریل،ضرب کلیم،پیام مشرق اور دیگر قابل ذکر ہیں۔وہ21اپریل1938 کو60برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

متعلقہ مضامین

  • کپتان سے سیکھی کپتانیاں اب اس کے ساتھ ہی ہو رہی ہیں
  • مفکرپاکستان شاعرمشرق ڈاکٹرسر علامہ محمد اقبال کا 87واں یوم وفات 21اپریل کو منایا جائے گا
  • حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز،21اپریل تک جاری رہیگا
  • پی آئی سی میں زائدالمیعاد اسٹنٹس کا معاملہ، ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوچکی، وزیر صحت پنجاب
  • بھارتی میڈیا عامر، صائم کے درمیان تلخ جملوں کی جھوٹی خبریں پھیلانے لگا
  • چین اور اسپین کےدرمیان شعبہ فلم میں وسیع تعاون
  • حکومت تعلیمی معیاربہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،خواجہ سلمان رفیق
  • ’سب کرکے دیکھ لیا آپ مان کیوں نہیں لیتے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے‘ میاں اسلم قبال کا مقتدرہ کو مشورہ
  • ٹیکس نظام کو انتہائی سادہ بنانے جا رہے ہیں؛ محمد اورنگزیب
  • ٹیکس نظام کو انتہائی سادہ بنانے جا رہے ہیں: محمد اورنگزیب