غریب عوام کی چیخ و پکارحکومت کےکانوں میں نہیں پڑتی: قادر مگسی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ غریب عوام کی چیخ و پکارحکومت کے کانوں میں نہیں پڑتی۔
چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمہور ہیں، متحد ہو جائیں تو حکمرانوں سے اپنے مطالبات منواسکیں گے۔
سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پانی کے معاملے پر منافقانہ رویہ ہے، صدر آصف زرداری نے دستخط کر کے کینال منصوبے کی منظوری دی۔
قادر مگسی نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی سے مختلف ایشوز پر بات ہوئی، کانفرنس کی دعوت دی ہے، سیاسی صورتِ حال پر اپنا مؤقف دیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پانی سے متعلق ہمارا مشترکہ مؤقف ہے، پانی کے بین لاقوامی منصوبےکو ہم مانتے ہیں، بین الاقوامی اصول کے مطابق پانی سب کو دیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عمران خان غریب عوام کے 64ارب کھا گئے، پی ٹی آئی والے کس منہ سے رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں،احسن اقبال
عمران خان غریب عوام کے 64ارب کھا گئے، پی ٹی آئی والے کس منہ سے رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں،احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز
نارووال (آئی پی ایس )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی غریب عوام کے 64 ارب روپے کھا گئے ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے غریب عوام کے 64 ارب روپے پر ڈاکا ڈالا، پی ٹی آئی والے کس منہ سے اپنے لیڈر کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
نارووال میں سڑک کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے جب بھی حکومت چھینی جاتی ہے پاکستان پر تباہی اور بربادی اپنے سائے ڈال لیتی ہے، ایک اناڑی کو ملک کی چابیاں دے کر کرسی پر بٹھا دیا گیا وہ خود کہتا تھا کہ مجھے اب پتہ چلا ہے کہ حکومت کیسے چلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی ڈرائیونگ اسکول کی گاڑی نہیں تھی کہ پاکستان کا وزیراعظم بنا کر کسی کو وزیر اعظم بننے کی تربیت کا موقع دیا جائے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 4 سالوں میں ملک کی معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی، اس شخص نے پاکستانی قوم کو تقسیم کرکے چپے چپے پر جگ ہنسائی کروائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ دوسروں کو چور ڈاکو کہتا تھا رسیدیں مانگتا تھا جب اس کی رسیدیں دکھانے کی باری آئی تو پتہ چلا اس نے پاکستان پر64 ارب کا ڈاکا ڈالا ہے۔
عمران خان نے غریب عوام کے 64 ارب روپے پرڈاکا ڈال کر کھایا، عمران خان کا یہ جرم نہ امریکامعاف کر سکتا ہے نہ برطانیہ معاف کر سکتا ہے نہ پاکستان کے عوام معاف کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکا ، برطانیہ میں کوئی لیڈر 64 ارب روپے کا ڈاکا خزانے میں ڈالے گا تو اپنی قوم کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا۔احسن اقبال نے کہا کہ آج پی ٹی آئی والے کس منہ کے ساتھ اپنے لیڈر کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں، آپ کو شیخ رشید کا بیان یاد ہے جب انہوں نے کہا تھا کہ شکر ہے کہ ہماری حکومت چلی گئی ورنہ لوگوں نے ہمیں بڑے پتھر مارنے تھے۔