محرابپور،محکمہ لائیو اسٹاک کی نااہلی کے باعث مویلی مرنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز)محکمہ حیوانات (لائیو اسٹاک)،ویٹرنری ڈاکٹر کی نا اہلی سے مویشی جانور مرنے لگے،نوشہرو فیروز ضلع کے دیہی علاقوں میں مقامی افراد کے چوپائے جانور پراسرار بیماری کے باعث مرنے لگے ہیں، محراب پور،کنڈیارو اور تحصیل بھریا سٹی میں مویشی جانوروں میں بیماری پھیلنے کے باوجود محکمہ حیوانات (لائیو اسٹاک) اور ویٹرنری ڈاکٹر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، سیکڑوں کی تعداد میں چوپائے، مویشی جانور بیماری میں مبتلا ہیں، محمود حسین نیئر اورمقامی افراد کے مطابق محکمہ حیوانات (لائیو اسٹاک)، ویٹرنری اسپتال بند اور ڈاکٹر گم ہیں، گھر بیٹھے جعلی بل بن رہے ہیں وہ محنت کش، مویشی رکھنے والے پریشان ہیں حکومت سندھ نوٹس لیکر علاقے میں امدادی ٹیم بھیجے اور مقامی افراد کو مزید نقصان سے بچائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لائیو اسٹاک
پڑھیں:
اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی
اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 564 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 13 ہزار 653 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 7 کروڑ 52 لاکھ 18 ہزار 15 روپے مالیت کے 34 کروڑ 85 لاکھ 3 ہزار 860 شیئرز کا لین دین ہوا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈآلر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔