2025-01-18@10:53:28 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«لائیو اسٹاک»:
فوٹو فائلایکسپو سینٹر کراچی میں لائیو اسٹاک نمائش میں کرنٹ لگنے سے 2 مویشی مرگئے۔صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان شاکر عمر کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں لائیو اسٹاک نمائش میں کرنٹ لگنے سے 2 مویشی مرگئے۔شاکر عمر نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی نمائش میں واقعہ رونما ہوا، محکمہ لائیو اسٹاک متاثر شخص کا نقصان پورا کرے۔خیال رہے کہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی نے لائیو اسٹاک ایکسپو 2025 نمائش کا افتتاح کیا۔لائیواسٹاک ایکسپو میں سندھ بھر سے لائے جانے والے دو ہزار سے زائد مختلف نایاب نسل کے جانور، سیکڑوں پرندوں اور...
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی نے لائیواسٹاک ایکسپو 2025 نمائش کا افتتاح کر دیا۔ صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی نے کہا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کی جانب سے منعقد کیا جانے والا ایک تاریخی ایونٹ ہے۔ ایکسپو کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز، بشمول اکیڈمیا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ اسکی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کی ترقی کیلئے تعاون اور آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔یہ بات انھوں نے “ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور ترقی کریں” کے عنوان کے تحت تین روزہ لائیو اسٹاک ایکسپو 2025 (17 سے 19 جنوری تک) سے خطاب کرتے ہوئے...
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ--- فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اگلے مہینے چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔کراچی میں واقع ایکسپو سینٹر میں لائیو اسٹاک نمائش میں شرکت کے دوران وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک موقع ہے کہ لائیو اسٹاک کاروبار والے معلومات کا تبادلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی کے لیے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، جھینگے کی فارمنگ اور ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر نوجوانوں اور وسائل پر توجہ دیں تو آئی ایم ایف پروگرام سے نکل جائیں گے۔ لائیو اسٹاک کی ترقی کیلئے 20 سال کا منصوبہ جلد سندھ کابینہ کے سامنے پیش کیا...
لاہور+ملکہ ہانس (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی طرح عوام کی امیدوں پر پورا اترنا چاہتی ہوں۔ پاکپتن میں ’’چیف منسٹر مریم نواز شریف لائیو سٹاک کارڈ‘‘ کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ 30 ہزار طلبہ کو فیس کیلئے سکالر شپ مل رہے ہیں۔ سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا گرے سٹرکچر مکمل ہو چکا ہے۔ 5سال میں 5لاکھ گھر بنانا چاہتے ہیں۔ گھر بنانے کیلئے 15 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ کرنا چاہتے ہیں۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اگلے سال میٹروبس پراجیکٹ کا آغاز کر...
پاکپتن:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خاتون کسان کو لائیواسٹاک کارڈ دے رہی ہیں پاکپتن(خبرایجنسیاں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی لاحق ہوتی ہیں، ہم نہ صرف جانوروں کا بلکہ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔ان کے بقولمنہ اور پاؤں کی بیماریاں انسانوں کو بھی لاحق ہوتی ہیں، قدم ملک کے خلاف اٹھتا ہے اور منہ کھلتے ہی گالی نکلتی ہییہ باتیں انہوں نے پاکپتن میں لائیو اسٹاک کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں کہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ لائیو اسٹاک پروگرام میں جانور پالنے والوں کو ان کی دیکھ بھال کی مد میں دو لاکھ 70 ہزار روپے...
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ توڑنے کی خبریں آرہی ہیں۔ پاکپتن میں لائیو سٹاک کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف دور کے بعد ایک بار پھر معیشت کے لیے اچھی خبریں آنے لگی ہیں، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، لائیو سٹاک سکیم حاصل کرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے وقت پاکستان کے ڈیفالٹ اور ملک کے دیوالیہ ہونے کی خبریں آتی...
پاکپتن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی لاحق ہوتی ہیں، ہم نہ صرف جانوروں کا بلکہ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔ یہ بات انہوں ںے پاک پتن میں لائیو اسٹاک کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک پروگرام میں جانور پالنے والوں کو ان کی دیکھ بھال کی مد میں دو لاکھ 70 ہزار روپے تک بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک پروگرام کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے ہیں جس میں سے 11 ارب روپے لائیو اسٹاک کارڈ کے لیے ہیں، اس کارڈ سے 90 ہزار لوگ فائدہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— تصویر بشکریہ جیو ٹی وی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نہ صرف جانوروں کی بیماریوں کا علاج کریں گے بلکہ کئی سیاسی جماعتوں کو جو بیماریاں ہیں اس کا بھی اچھا علاج کریں گے۔پاکپتن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور کے بعد معیشت کے حوالے سے ایک بار پھر اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں، آج نواز شریف کی بیٹی کی حکومت میں عوام کو ترقیاتی اسکیموں کا ثمر مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھنے نہیں دی، باقی صوبوں میں بڑھ گئی ہے، پاکستان میں مہنگائی کم ہوئی ہے، اسٹاک مارکیٹ نے 76 سال کا ریکارڈ توڑ...