دنیا کی مہنگی ترین گائے ایک ارب 28 کروڑ روپے میں نیلام
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
برازیل (نیوزڈیسک) برازیل میں منعقدہ لائیو اسٹاک آکشن میں نیلور گائے ایک ارب 28 کروڑ روپے میں نیلام، لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں یہ سب سے بڑی نیلامی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لائیو اسٹاک کی دنیا میں نئے تاریخ رقم ہوگئی، ایک گائے ایک ارب اٹھائس کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔آکشن میں نیلور گائے جسے مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے، سب سے زیادہ نیلامی کے ساتھ فروخت ہوئی ہے۔
اس نیلامی میں نیلور گائے کی نیلامی کی قیمت 4 اعشاریہ 8 ملین ڈالرز یعنی تقریبا 1 ارب سے زائد روپے بنتے ہے .
اس نیلامی کی ایک بڑی وجہ اس جانور کی خوبیاں بھی ہیں، جس کے باعث خریدنے والوں نے کروڑوں روپے کی بولی لگا دی۔نیلور گائے اپنی خصوصیات کے باعث سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہے، یہ بریڈ اپنے سفید رنگ، قد کاٹ، خوبصورتی اور مضبوط کُبھ کے باعث بھی مقبول ہے۔
یہ گائے اپنی چمکیلی سفید کھال اور کندھوں کے اوپر مخصوص کوہان کے لیے جانی جاتی ہے، گائے کی اس نسل کا تعلق بھارت سے ہے لیکن یہ برازیل میں پائی جانے والی گائے کی اہم ترین نسلوں میں سے ایک بن گئی ہے
خیبرپختونخوا میں بارش کا طاقتور سسٹم داخل، بالائی اضلاع میں 17 انچ برفباری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: لائیو اسٹاک نیلور گائے نیلامی کی
پڑھیں:
پریانکا چوپڑا کی بالی ووڈ میں شاندار واپسی: مہنگی ترین اداکارہ بن گئیں
ہالی ووڈ میں اپنا جھنڈا گاڑنے کے بعد اب پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں دھوم دھام سے واپسی کر رہی ہیں، اور اس بار وہ نہ صرف اپنے فن بلکہ اپنی فیس سے بھی سب کو پیچھے چھوڑتی نظر آ رہی ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’دیسی گرل‘‘ پریانکا چوپڑا دو بڑے پروجیکٹس ’ایس ایس ایم بی 29‘ اور ’کرش 4‘ کے ساتھ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پریانکا کو مہیش بابو کی فلم ’ایس ایس ایم بی 29‘ کےلیے 30 کروڑ روپے کی بھاری بھرکم فیس ادا کی جا رہی ہے، جبکہ ’کرش 4‘ میں ان کا معاوضہ بھی 20 سے 30 کروڑ روپے کے درمیان ہوگا۔ کچھ قیاس آرائیاں یہ بھی ہیں کہ وہ فکسڈ فیس کے بجائے منافع میں حصہ داری کا ماڈل اپنا سکتی ہیں، جو اب بڑے ستاروں کی نئی پسندیدہ حکمت عملی بن چکا ہے۔
’کرش 4‘ کے حوالے سے تو بات ہی کچھ اور ہے۔ ریتک روشن کے ساتھ ان کی آن اسکرین کیمسٹری ہمیشہ سے مداحوں کی پسندیدہ رہی ہے، اور اب جبکہ یہ جوڑی دوبارہ اکٹھی ہو رہی ہے، تو فلم کے پرستاروں میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ ریتک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جدید ترین وی ایف ایکس اور پرجوش کہانی کے ساتھ ساتھ ’جادو‘ کا کردار بھی واپس آ رہا ہے، جو اس سیریز کے مداحوں کے لیے ایک بڑا تحفہ ثابت ہوگا۔
یاد رہے کہ ’کرش‘ سیریز نے ریتک روشن کو سپر اسٹار بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، اور اب ’کرش 4‘ فلم 2026 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کےلیے ابھی کافی وقت ہے، جس میں ٹیم اسکرین پلے کو مزید بہتر بنا سکے گی اور وی ایف ایکس کے شاندار مناظر تیار کر سکے گی۔