سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ توڑنے کی خبریں، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ توڑنے کی خبریں آرہی ہیں۔
پاکپتن میں لائیو سٹاک کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف دور کے بعد ایک بار پھر معیشت کے لیے اچھی خبریں آنے لگی ہیں، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، لائیو سٹاک سکیم حاصل کرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک
مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے وقت پاکستان کے ڈیفالٹ اور ملک کے دیوالیہ ہونے کی خبریں آتی تھیں، ملک کو سری لنکا سے ملایا جایا جاتا تھا لیکن آج مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو 10 ماہ بھی نہیں ہوئے اور سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ توڑنے کی خبریں آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی حکومتیں ایسی دیکھیں جو آخری وقت تک عوام کو کہتی تھیں کہ ہم منصوبوں پر کام کرنا چاہتے تھے، ہم اس چیز سے باہر نکل آئے ہیں،عوام کو لائیو سٹاک کا ثمر ملنا شروع ہو گیا ہے، عوام کو فائدہ پہنچنا شروع ہوا ہے اس لیے میں آپ کے پاس آئی ہوں، نوجوانوں نے لائیو سٹاک اسکیم کا خیر مقدم کیا۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعرات 09جنوری ، 2024
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مریم نواز: میں نے بےقصور ہو کر 5 ماہ جیل میں گزارے ہیں
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انہوں نے بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل کاٹی، لیکن اس دوران کبھی آنسو نہیں بہائے۔ فیصل آباد میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکالر شپ کے ذریعے بچوں کو ان کا حق ملتا دیکھنا جذباتی لمحہ ہوتا ہے، جس سے خوشی کے آنسو آ جاتے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ طلبہ کی محبت کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوتا ہے، وہ آئیں اور دیکھیں کہ ایک ماں نے بچوں کے ساتھ کیسا مضبوط رشتہ قائم کیا ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ اب پنجاب کے بچوں کے خواب ادھورے نہیں رہیں گے۔ اس سال 30 ہزار اسکالر شپ دی گئی ہیں اور اگلے سال یہ تعداد 50 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔
اس سے پہلے، لاہور میں “آسان کاروبار فنانس” اور “آسان کاروبار کارڈز” کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے اعلان کیا کہ 3 کروڑ روپے تک کے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو سہولتیں دی جائیں گی اور اگر قرضہ لینے کے بعد کوئی مشکل پیش آئے تو حکومت مدد فراہم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے دورِ حکومت میں معیشت بہتر ہوئی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، لیکن 2018 کے بعد معیشت کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ اب معیشت دوبارہ بہتری کی طرف گامزن ہے۔