ایگرو لائیواسٹاک اینڈ ہینڈی کرافٹس ایکسپو کی تیاریاں مکمل
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
مٹیاری(نمائندہ جسارت)ضلع انتظامیہ مٹیاری کی جانب سے پہلے ایگرو لائیو اسٹاک اینڈ ہینڈی کرافٹس ایکسپو 2025 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ دو روزہ ایکسپو کا باقاعدہ افتتاح کل 8 فروری کو کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے ایکسپو کے مقام نیشنل ہائی وے مٹیاری کے قریب انصاری ریزیڈنسی میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ ضلع کی تاریخ کا پہلا بڑا ایونٹ ہے، جس میں زراعت، لائیو اسٹاک، دستکاری، کھانے پینے کی اشیاء ، پھولوں کی نمائش، کھانا پکانے اور ثقافتی کھیلوں کے 200 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مٹیاری، ہالا، سعیدآباد، بھٹ شاہ، اڈیرو لال سمیت ضلع کے دیہی اور شہری علاقوں کے لوگ انتہائی ہنرمند اور محنتی ہیں۔ ایکسپو کا مقصد دیہی معیشت کی ترقی کے لیے نئے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ کسان، کاشتکار اور ہنر مند اپنی محنت کو براہ راست مارکیٹ میں لا کر منافع کما سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس بڑے پیمانے پر منعقد ہونے والے ایکسپو میں سندھ انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ فنڈ (SEDF) ، زراعت، لائیو اسٹاک، سماجی بہبود، صحت، تعلیم، اطلاعات، پولیس، اسٹیٹ بینک، دیگر بینکوں اور مختلف غیر سرکاری تنظیموں کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ نے مزید کہا کہ ایکسپو میں زراعت، لائیو اسٹاک اور دستکاری سے وابستہ افراد کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے جدید دور کے تقاضوں سے جوڑنے کے لیے بھرپور نیٹ ورکنگ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 8 فروری کی صبح 10 بجے ایکسپو کا افتتاح کیا جائے گا، جو 9 فروری شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ ایکسپو میں طلبہ کے سائنسی ماڈلز اور کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔اختتامی تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات، اداروں کے افسران اور میڈیا کے نمائندوں کو تعریفی اسناد اور ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔پریس بریفنگ کے بعد ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے متعلقہ ضلعی افسران کے ہمراہ ایکسپو کے اسٹالز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نور احمد کیرو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو اقرا جنت، ڈی ایچ او پیر غلام حسین، ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت ضمیر سریو، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفیق جمالی، اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبدالستار شیخ ودیگر افسران بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لائیو اسٹاک ڈپٹی کمشنر
پڑھیں:
قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف زیرو ٹالرنس پر کارروائی جاری ہے ‘ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر لائسنس کی فوری فراہمی اور قانون کی پاسداری پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے ۔ ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 900سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا،8 ہزار 800 سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس جبکہ 9 ہزار600 سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،7 ہزار زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔ ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 34 ہزار 780 شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ۔بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والے 4 ہزار 900سے زائد ،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 2 ہزار 800 سے زائد کے چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،2ہزار 200 سے زائد کم عمر ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ دیگر سنگین ٹریفک وائلیشن پر 6 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔(جاری ہے)
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزافا ران بیگ نے کہا کہٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پر صوبہ بھر میں کارروائی جاری ہے ،صوبہ بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے،بھاری جرمانوں اور قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ انہوںنے کہاکہ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں۔