صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے 2واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پشاور(آئی این پی )صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے گنبد میرہ، رنگ محلہ، شیبر آباد، خواجہ آباد، شریف آباد، گلکدہ کیلئے فضاگٹ بائی پاس مینگورہ سوات کے مقام پر دو واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح کیا اس موقع پر مئیر تحصیل بابوزئی شاہد علی خان، مینگورہ سٹی پی ٹی آئی صدر و چیئرمین حیدر علی، نعمت شاہ، چیئرمین ارشد علی،متعلقہ افسران، بلدیاتی نمائندوں، پی ٹی آئی کارکنان اور معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے صوبائی وزیر نے واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گنبد میرہ، رنگ محلہ، شیبر آباد، خواجہ آباد، شریف آباد، گلگدہ کیلئے تکمیل شدہ ان منصوبوں پر تقریباً 12 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے تمام متاثرہ علاقوں کو صاف و شفاف پانی کی فراہمی یقینی ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہتری کا رجحان،428پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 428 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1 لاکھ 15 ہزار 309 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 594 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ سٹاک مارکیٹ مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 442 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،213 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 181 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔ سٹاک مارکیٹ میں 67 کروڑ 55 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 30 ارب 46 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114،319 جبکہ کم ترین سطح 113،234 پوائنٹس رہی تھی۔