ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام نے سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو میں شرکت کرتے ہوئے اپنے نمائشی اسٹال پر جدید اور ویلیو ایڈیڈ دودھ اور گوشت کی مصنوعات پیش کیں جس میں شرکاء کی جانب سے بے حد دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری اینڈ وٹرینیر سائنسز کے شعبہ اینیمل پروڈکٹس ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کردہ مصنوعات میں لسی، موزریلا، پنیر، دیسی گھی، مکھن، امرود اور کھجور کے آئس کریم، کھجور اور اسٹرابیری ذائقے والا دہی، مختلف فلیورز میں دودھ، وی فلیورڈ مشروبات، گوشت کے کوفتے، شامی کباب اور روایتی مٹھائیاں جیسے قلفہ گلاب جامن اور برفی شامل تھیں۔ کیمپ کے انعقاد میں شعبے کے اساتذہ اور ماہرین ڈاکٹر گل بہار خاصخیلی، ڈاکٹر غلام شبیر برہام اور ڈاکٹر منیر احمد جمالی نے طلباء کے ساتھ مل کر نمائش کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے ڈین فیکلٹی ڈین ڈاکٹر سید غیاث الدین شاہ راشدی، ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھر، ڈاکٹر فرمان چانڈیو اور دیگر سینئر فیکلٹی ممبران کے ہمراہ ایکسپو سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو نے طلباء اور محققین کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے اور پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی۔

زرائع کے مطابق مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تاریخ کے واحد وزیراعظم ہیں جنہیں فلاحی منصوبے پر سزا دی گئی، شریف خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے پر سزا نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ القادر کیس میں پیسہ بیرون ملک نہیں گیا بلکہ پاکستان آیا، القادر یونیورسٹی میں سیرت النبیؐ کی تعلیمات دی جاتی ہیں، اگر سیرت النبیؐ کی تعلیمات کو فروغ دینا جرم ہے تو ہمیں اس جرم پر فخر ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی، سزا پر خوشیاں منانے والے جلد ہی پچھتائیں گےـ

مریم نواز کو القادر یونیورسٹی ضبط ہونے اور اس کے تحویل میں آنے پر بہت خوشی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف سیال سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو 2025ء کا دورہ کرتے ہوئے
  • ٹنڈوجام ،صحافی فیاض سولنگ کے اغوا کیخلاف احتجاج
  • ورلڈ بینک سے 137 ملین کا پروجیکٹ لائیواسٹاک شعبے کو مزید مستحکم کرے گا ، ناصر شاہ
  • میرپورخاص یونیورسٹی میں اس بار تین گنا زیادہ داخلے ہوئے، وی سی
  • عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
  • لائیو اسٹاک ایکسپو ، کرنٹ لگنے سے ایک کروڑ روپے کے 2بچھڑے ہلاک
  • کراچی کی میڈیکل یونیورسٹی کا فلسطینی طلبا کی فیسیں معاف اور وظیفے دینے کا اعلان
  • جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا فلسطینی طلبا کی فیسیں معاف اور وظیفے دینے کا اعلان
  • پشاور زرعی یونیورسٹی میں فائرنگ سے طالبعلم جاں بحق