اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس؛ یوریا کے اسٹاک کی قیمتوں میں استحکام پر اظہارِ اطمینان
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے ملک میں یوریا کے اسٹاک کی پوزیشن اور اس کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس مارکیٹ میں یوریا کی قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے حوالے سے تھا۔
اجلاس میں پیٹرولیم اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے وزراء، معاون خصوصی طارق باجوہ نے شرکت کی۔ اس کےعلاوہ پیٹرولیم اور صنعت کی وزارتوں کے وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی ۔ کمیٹی نے ملک میں یوریا کے اسٹاک کی پوزیشن اور اس کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے
تفصیلی غور و خوض کے بعد، کمیٹی نے یوریا سیکٹر کو گیس کی سپلائی تین ماہ 30 جون تک بڑھانے کا فیصلہ کیا تاکہ مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی قیمتوں
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 2024ء میں کمپنیوں کو 1620 ارب کا منافع
بینکنگ کے شعبے کا منافع 6 فیصد اضافے سے 593 ارب روپے رہا، جبکہ فرٹیلائیزر کے شعبے کا منافع 79 فیصد بڑھ کر 177 ارب روپے رہا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں کی سال 2024ء کی کارکردگی رپورٹ سامنے آ گئی۔ 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں نے 2024ء میں 1620 ارب روپے منافع کمایا اور 750 ارب روپے منافع تقسیم کیا۔ بینکنگ کے شعبے کا منافع 6 فیصد اضافے سے 593 ارب روپے رہا، جبکہ فرٹیلائیزر کے شعبے کا منافع 79 فیصد بڑھ کر 177 ارب روپے رہا۔ سیمنٹ کے شعبے کا منافع 30 فیصد اضافے سے 133.5 ارب روپے اور آٹوموبائیل کے شعبے کا منافع 75 فیصد اضافے سے 66.3 ارب روپے رہا۔ فارماسوٹیکل کے شعبے کا منافع 240 فیصد اضافے سے 15 ارب روپے رہا، جبکہ ٹیکسٹائل کے شعبے کا منافع 38 فیصد کم ہو کر 26 ارب روپے رہا۔