کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو میں کرنٹ لگنے سے ایک کروڑ مالیت کے 2 بچھڑے ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپوسینٹرمیں جاری کیٹل شو ایک اسٹال پر متعدد مویشیوں کو کرنٹ لگ گیا۔ایکسپومیں کرنٹ لگنے سے 2 بیل ہلاک ہوئے جبکہ دیگر مویشی بھی متاثر ہوئے مگر جان بچ گئی۔صدرڈیری اینڈ کیٹل فارمرزایسوسی ایشن شاکر عمر گجر نے بتایا کہ دونوں بچھڑوں کی مالیت ایک کروڑروپے ہے۔سندھ گورنمنٹ نے 13 کروڑ روپے کی خطیر رقم ایکسپوپرخرچ کی ، کمزورمینجمنٹ کی وجہ سے قیمتی مویشی کرنٹ سے مرگئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ بجلی کاکام کرنے کے دوران پیش آیا، بظاہرواقع میں کیٹل فارم مالک کی غفلت ہی سامنے آئی ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پی ایم ای ایکس میں 49.110 بلین روپے کے سودے

کراچی(بزنس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں بدھ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 49.098 بلین روپیمالیت کے سودے ہوے? جن کی مجموعی تعداد 38،163 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 22.852 بلین روپے رہی۔ جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 9.665 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 7.209 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.547 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 2.173 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.582 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 1.000 بلین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 843.106 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 531.766 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 358.683 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 216.621 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 69.215 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 32.160 ملین روپے اور ایلومینم کے سودوں کی مالیت 15.160 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں 6 لاٹس کے سودے ہو جن کی مالیت 12.370 ملین روپے رہی۔

متعلقہ مضامین

  • نائیجریا میں آئل ٹینکر الٹ گیا، آگ لگنے سے 60 افراد ہلاک
  • کراچی: ایکسپو سینٹر میں لائیو اسٹاک نمائش میں کرنٹ لگنے سے 2 مویشی مرگئے
  • لائیواسٹاک نمائش : کیٹل فارم میں کرنٹ لگنے سے قیمتی جانور ہلاک
  • کراچی میں 3 روزہ لائیواسٹاک نمائش کا ایکسپوسینٹر میں آغاز
  • صدر زرداری اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ
  • کراچی؛ بند گھر سے 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیوارت اور نقدی چوری
  • پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس ہوگیا
  • پی ایم ای ایکس میں 49.110 بلین روپے کے سودے
  • کراچی، ڈالرز سمیت کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد