پاکپتن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی لاحق ہوتی ہیں، ہم نہ صرف جانوروں کا بلکہ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔

یہ بات انہوں ںے پاک پتن میں لائیو اسٹاک کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک پروگرام میں جانور پالنے والوں کو ان کی دیکھ بھال کی مد میں دو لاکھ 70 ہزار روپے تک بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک پروگرام کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے ہیں جس میں سے 11 ارب روپے لائیو اسٹاک کارڈ کے لیے ہیں، اس کارڈ سے 90 ہزار لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے جس میں چار لاکھ جانوروں کے لیے رقم مختص کی جاسکے گی، جانور کی بہتر نشوونما کے ذریعے گوشت کو برآمد کیا جاسکے گا جانوروں کی ٹیگنگ کی جائے گی اور کیو آر کوڈ بھی دیا جائے گا۔

سیاسی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں بلکہ انسانوں کو بھی لاحق ہوتی ہیں، ایسے بیمار لوگوں کا قدم ملک کے خلاف ہی اٹھتا ہے اور منہ کھلتا ہے تو گالی اور بدتمیزی نکلتی ہے، ہم نہ صرف جانوروں کا بھی بلکہ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی ہم نے حکومت سنبھالی تو سنتے تھے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے والا ہے اور اب دس ماہ میں ہی ملک ترقی کرنے لگا اور اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ قائم کررہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے نے کہا کا بھی

پڑھیں:

کچھ لوگ بہکاوے میں آکر جیل پہنچ گئے آج پوچھنے والا کوئی نہیں، مریم نواز

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کسی کے بہکاوے میں آکر جیل پہنچ گئے آج انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں، مجھے آپ کو کامیابی کا راستہ دکھانا ہے جیل کی سلاخوں کا نہیں۔فیصل آباد میں ہونہار طلبا میں اسکالرشپس کے چیک تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے جس میں سوفیصد میرٹ پر اسکالر شپس دی جارہی ہیں، طلبا کی جانب سے بے پناہ محبت کا اظہار میرے لیے اعزاز ہے، خوابوں کی تکمیل کا آغاز اچھی تعلیم سے ہوتا ہے، آئندہ برس اسکیم کا دائرہ کار پچاس ہزار اسکالر شپس تک بڑھایا جائے گا۔سیاسی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کو کامیابی کا راستہ دکھانا ہے جیل کی سلاخوں کا نہیں، طلبا کسی کے کہنے پر اپنی زندگی خطرے میں نہیں ڈالیں نوجوانوں کی ریڈ لائن پاکستان ہونی چاہیے میں نے کبھی کسی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے کے لیے نہیں کہا، ہم نے قید بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر انتقامی سیاست نہیں کی، اپنی زندگی اور مستقبل کو خطرے میں ڈالنا ماں باپ کی بھی نافرمانی ہے، کچھ لوگ کسی کے بہکاوے میں آکر جیل پہنچ گئے آج انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کہتے تھے گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنادیں گے یہ کردیں گے وہ کردیں گے میں وعدوں اور نعروں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ایکسپو سینٹر میں لائیو اسٹاک نمائش میں کرنٹ لگنے سے 2 مویشی مرگئے
  • کراچی میں 3 روزہ لائیواسٹاک نمائش کا ایکسپوسینٹر میں آغاز
  • جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا، مریم نواز
  • آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا ہے جس سے چوری ثابت ہوئی، مریم نواز
  • صدر زرداری اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ
  • تاریخ کا پہلا وزیراعظم رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا، مریم نواز
  • کچھ لوگ بہکاوے میں آکر جیل پہنچ گئے آج پوچھنے والا کوئی نہیں، مریم نواز
  • جیل میں نہیں روئی،بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں، مریم نواز
  • جس سیاسی جماعت نے بچوں کو انتشار کا راستہ دکھایا وہ آج ان کو جیل میں پوچھنے تک نہیں آتے:مریم نواز
  • مریم نواز: میں نے بےقصور ہو کر 5 ماہ جیل میں گزارے ہیں