سینئر رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم شروع دن سے عافیہ کے کاز میں ساتھ ہیں، پارلیمنٹ سے لے کر ہر فورم پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے آواز اٹھائی ہے اور آج بھی ساتھ ہیں، قوم کی بیٹی کو واپس لانا حکمرانوں کی اولین اور معاشرے کے ہر فرد کی عمومی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ حکمراں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے کئے گئے وعدے پوری کریں کیوں کہ ان کی رہائی کی چابی اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے پاس ہے، حکمراں اور وزارتِ خارجہ سنجیدہ ہوں، امریکی حکومت کے دباؤ پر جب 3 پاکستانیوں کے قاتل امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی رہائی ہوسکتی ہے تو پھر بے گناہ قید ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیوں عمل میں نہیں لائی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر عافیہ پر ظلم و تشدد اور قید تنہائی کے آٹھ ہزار دن مکمل ہونے پران کی رہائش گاہ گلشن اقبال کے باہر آٹھ ہزار دیئے روشن کرنے کی تقریب میں شرکت و اظہار یکجہتی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الطاف شکور، مجاہد چنا ودیگر سیاسی سماجی رہنما اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی ساتھ موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی شروع دن سے عافیہ کے کاز میں ساتھ ہے، پارلیمنٹ سے لے کر ہر فورم پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے آواز اٹھائی ہے اور آج بھی ساتھ ہیں، قوم کی بیٹی کو واپس لانا حکمرانوں کی اولین اور معاشرے کے ہر فرد کی عمومی ذمہ داری ہے، عافیہ بہن کے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے، انشاء اللہ وہ جلد رہا ہوکر اپنے ملک وطن پہنچیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے بے گناہ قید کافی لوگوں کور ہاکیا ہے مگر ہماری حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے قوم کی بیٹی رہا نہ ہوسکی جس کا پوری قوم کو دکھ و تشویش ہے، قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کے امریکی قید ناحق و تنہائی میں 8 ہزار دن گزرنا حکومت کے لیے شرمناک ہے، اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کے ادروں کو بھی ڈاکٹر عافیہ پر مظالم و قید تنہائی کا نوٹس لینا چاہیئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عافیہ قوم کی بیٹی کی رہائی کے

پڑھیں:

جیکب آباد ،جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو رکن محمد عمرسہاگ کی وفات پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں

جیکب آباد ،جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو رکن محمد عمرسہاگ کی وفات پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے شکیل آفریدی کے عوض عافیہ صدیقی کی رہائی کی تجویز مسترد کردی
  • حکومت امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست کی حمایت سے پیچھے ہٹ گئی
  • عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی قابل عمل نہیں: حکومت
  • شکیل آفریدی کے بدلے عافیہ، حکومت نے تجویز مسترد کردی
  • عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کی امریکا حوالگی ممکن نہیں، وفاقی حکومت کا واضح جواب
  • وفاقی حکومت نے شکیل آفریدی کی حوالگی کے عوض عافیہ صدیقی کی رہائی کی تجویز مسترد کردی
  • امریکا کوعافیہ کے بدلے شکیل آفریدی کی حوالگی، حکومتی جواب سامنے آگیا
  • عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی، کیس میں اہم پیشرفت
  • جیکب آباد ،جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو رکن محمد عمرسہاگ کی وفات پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں