الخدمت انورنذیراسپتال کی سالانہ ڈونر کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)الخدمت انور نذیر اسپتال کی سالانہ ڈونر کانفرنس الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر زاہد لطیف کی زیر صدارت ہوئی،جس میں تاجروں، ڈاکٹروں ، صنعتکاروں کی کثیرتعداد نے شرکت کی کانفرنس کے مہمان خصوصی سابق پرنسپل سیکرٹری صدر پاکستان طارق نجیب نجمی تھے جبکہ نظامت کے فرائض ماہر تعلیم اور موٹیویشنل اسپیکر میاں وقاص وحید نے انجام دیے۔ الخدمت انور نذیر اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر شفقت جاوید وائس چیئر پرسن میڈم میمونہ روحی سیکرٹری مینجمنٹ کمیٹی ڈاکٹر عبدالجبار عباسی ڈائریکٹر فائنانس انجم اقبال بٹ ممبران کور کمیٹی ڈاکٹر محمد اقبال اور ڈاکٹر محمد رفیق نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پراسپتال کی سالانہ رپورٹ اور کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا اور مستقبل کے نئے منصوبہ جات کی نشاندہی کی گئی۔اس موقع پر فیصل اباد کے مخیر شہریوں نے اسپتال کی کارکردگی اور غریب مریضوں کی فلاح بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اس موقع پر انہوں نے اڑھائی کروڑ سے زائد کے عطیات بھی اسپتال کیلیے پیش کیے، سرپرست الخدمت انورنذیراسپتال امیرجماعت اسلامی پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسپتال اہل علاقہ اورشہریوں کے لئے نعمت خداوندی کے مترادف جہاں انتہائی کم نرخروں میں مریضوں کا علاج معالج کیا جاتا جبکہ مستحق مریضوں کامفت علاج بھی کیا جاتا،شوگرفری کیمپ،گائنی کیمپ اوردیگربیماریوں کے کیمپس بھی ساراسال جاری رہتے جہاں سے مریض مفت مستفید ہوتے ہیں۔ انہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ ایسے اسپتال اوراداروں کی بھرپورمدد کریں جہاں سے غریب مہنگائی کے اس دورمیں سستی اورمفت سہولیات حاصل کرسکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسپتال کی
پڑھیں: