2025-01-18@13:15:27 GMT
تلاش کی گنتی: 24
«اسپتال کی»:
کراچی میں کورونا، انفلوئنزا اور سانس کی نالی کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے شہری بڑی تعداد میں نزلہ، کھانسی اور بخار کا شکار ہو رہے ہیں۔ ڈاؤ اسپتال کے ماہر متعدی امراض پروفیسر سعید خان کے مطابق کراچی میں نزلہ، کھانسی اور بخار کی شکایات والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پروفیسر سعید خان نے کہا کہ حالیہ ٹیسٹس کے مطابق 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ 1 این 1 کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں،5 سے 10 فیصد بچوں میں سانس کی نالی کے انفیکشن کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ جناح اسپتال میں...
مشہور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو 16 جنوری کی رات ان کے ممبئی کے گھر میں ایک نامعلوم حملہ آور نے چھ مرتبہ چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بدھ کی رات تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔ سیف علی خان کو فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اب ان کی پلاسٹک سرجری جاری ہے۔ اسپتال کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔ لیلاوتی اسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈاکٹر نیرج اُتّمانی کے مطابق، سیف علی خان کی نیورو سرجری ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، اور اب ان کی پلاسٹک سرجری...
راولپنڈی : راولپنڈی میں کچہری چوک پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہو گیا جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والا شخص بھکاری تھا جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سول لائن پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
جناح اسپتال کراچی : فوٹو فائل جناح اسپتال کراچی کے زچہ بچہ وارڈ کے باہر خاتون بےہوشی کی حالت میں ملی، مریضہ کے پاس سے ملنے والی 50 لاکھ روپے کی رقم انتظامیہ کے پاس محفوظ ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون ذیابطیس کی مریضہ ہے، جنہیں ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کے پاس سے ملنے والی 50 لاکھ روپے کی رقم انتظامیہ کے پاس محفوظ ہے۔
مردان میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق مردان میڈیکل کمپلیکس ایک طبی ادارہ ہے جس کا اس واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ’یہ ایک ذاتی فعل ہے، جسے ادارے سے منسوب کرنا اور بدنام کرنا افسوسناک امر ہے جس سے گریز کیا جانا چاہیے۔‘ یہ بھی پڑھیں: مردان: سرکاری اسپتال میں خاتون سے زیادتی،’کئی روز تک دوست کے ساتھی نے اپنے ساتھ رکھا‘ اعلامیے کے مطابق انتظامیہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ملازمین سے خود کو الگ کرتے ہوئے اس واقعے پر افسوس...
سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان نے بہت سے فلاحی کام کیے ہیں، القادر یونیورسی انہوں نے سیرت النبی ﷺ کو عام کرنے کے لیے بنائی تھی، جسے متنازعہ بنا دیا گیا ہے، شوکت خانم اسپتال کی فنڈریزنگ میں بھی روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے مختلف فلاحی کام کیے، طلبا کے لیے نمل یونیورسٹی بنائی، فلاحی کام کرنا ان کا ریکارڈ ہے، یہ نہیں ہے کہ وہ وزیراعظم تھے تو انہوں نے القادر یونیورسٹی بنائی، القادر یونیورسٹی بنانے کا مقصد نوجوان نسل کو سیرت النبیﷺ سے روشناس کرانا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر اغوا، مغوی...
محراب پور(جسارت نیوز)زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے، واقعہ گاؤں راہب مورو میں پیش آیا جہاں ایک گھر کی تعمیرات کے دوران کمرے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے تین مزدور دب گئے جنہیں مقامی افراد نے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیاجہاں پر ڈاکٹر نے غلام حسین میبجو نامی مزدور کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جبکہ زخمی دو مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیاگیا۔ پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔دوسری جانب موٹر سائیکل تصادم میں 3 نوجوان زخمی، اسپتال منتقل، حادثہ نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود میں ٹھارو...
کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سول اسپتال میں تقریب سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات پورے پاکستان میں سب سے کم ہے مگر تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔ سول اسپتال کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، سندھ حکومت بچوں کی صحت سے متعلق انقلابیاقدامات کر رہی ہے ہماری شعبہ صحت میں لائی گئی تبدیلیوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، سندھ میں بچوں کی اموات کی شرح 1.2 فیصد جبکہ دیگر صوبوں میں 1.4 فیصد ہے مگر تھر میں بچوں کی ہلاکتوں...
کراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات پاکستان کے دیگر صوبوں کی نسبت کم ہے، لیکن تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے سول اسپتال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے بتایا کہ سندھ حکومت بچوں کی صحت کے حوالے سے اہم اور انقلابی اقدامات کر رہی ہے، جن کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں بچوں کی اموات کی شرح 1.2 فیصد ہے، جبکہ دیگر صوبوں میں یہ 1.4 فیصد ہے۔ انہوں نے تھر میں بچوں کی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں سرکاری نمبر پلیٹ لگی کار نے بائیک مکینک سمیت دیگر افراد کو بری روند ڈالا جس کے نتیجے میں مکینک جاں بحق جبکہ دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے کے باعث گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ عوام نے سرکاری گاڑی چلانے والے شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر نیم بے ہوشی کی حالت میں شارع فیصل پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او فیصل گل نے بتایا کہ گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب سروس روڈ پر قائم موٹر سائیکل مکینک کی شاپ کے باہر تیز رفتار سرکاری گاڑی جی ایس 7795 ڈرائیور سے بے قابو ہو کر وہاں پر موجود...
کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات پورے پاکستان میں سب سے کم ہے مگر تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔ سول اسپتال کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، سندھ حکومت بچوں کی صحت سے متعلق انقلابی اقدامات کررہی ہے ہماری شعبہ صحت میں لائی گئی تبدیلیوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، سندھ میں بچوں کی اموات کی شرح 1.2 فیصد جب کہ دیگر صوبوں میں 1.4 فیصد ہے مگر تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے، سندھ میں ضلعی سطح پر...
اسلام آباد میں صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیراعطم پاکستان کا اہم اقدام، پمز ہسپتال کا خصوصی ہیلپ لائن نمبر جاری
اسلام آباد میں صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیراعطم پاکستان کا اہم اقدام، پمز ہسپتال کا خصوصی ہیلپ لائن نمبر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام اباد (سب نیوز )اسلام آباد میں صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیراعطم پاکستان کا اہم اقدام،دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال پمز میں علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی جاری ،وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف کی خصوصی ہدایات پر مریضوں کی سہولت کیلئے خصوصی پمز ہیلپ لائن نمبر جاری ،مریض ہسپتال میں علاج کے سلسلے میں درپیش مسائل کی صورت میں براہ راست (0519071711) رابطہ کرسکتے ہیں ،مریضوں اورلواحقین کی سہولت اورآگاہی کیلئے ہسپتال میں جگہ جگہ سائن بورڈزآویزاں کیے گئے ہیں ،پمز کے اوپی ڈی اور ایمرجنسی میں ہزاروں مریض علاج...
برین اسٹروک کا شکار ہونے والے بالی ووڈ کے سینئر اداکار تیکو تلسانیہ کی صحت کے بارے میں ان کی بیٹی، اداکارہ شیکھا تلسانیہ نے تازہ ترین معلومات فراہم کی ہیں۔ شیکھا نے اتوار کو انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے 70 سالہ والد کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔ یاد رہے کہ مزاحیہ کرداروں کے لیے مشہور تیکو تلسانیہ کو جمعہ کے روز برین اسٹروک کے بعد ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ والد کے برین اسٹروک کے بعد اپنے پہلے بیان میں شیکھا نے اس لمحے کو جذباتی قرار دیا اور مشکل وقت میں مداحوں کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ...
ویب ڈیسک: لاہورجنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 10 سالہ مناہل کی پیچیدہ برونکو سکوپی کامیابی سے مکمل کرکے بچی کوصحت کا تحفہ دے دیا۔ یہ کامیاب پروسیجر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریاد حسین جو ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پیڈیاٹرک میڈیسن بھی ہیں کی نگرانی میں کیاگیا، اس موقع پر ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ پلمونالوجی ڈاکٹر جاوید مگسی،ڈاکٹر نعیم اختر، پروفیسر آغا شبیر اوردیگر بھی موجود تھے۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کا اس موقع پرکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بچوں کے علاج معالجے میں ذاتی دلچسپی لے رہی ہیں ان کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے لاہور جنرل...
بھارت کے مشہور سینئر اداکار ٹیکو تلسانیا کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے اہلِ خانہ نے وضاحت کی ہے کہ ٹیکو تلسانیا کو کو دل کا دورہ نہیں پڑا بلکہ برین اسٹروک (دماغ پر فالج کا حملہ) ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سالہ ٹیکو تلسانیا کو جمعے کو برین اسٹروک ہوا، جس کے بعد سے وہ ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ اداکار کی حالت کے بارے میں پہلے یہ بتایا جا رہا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے تاہم ان کی اہلیہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ٹیکو تلسانیا کو برین اسٹروک ہوا ہے۔ انہوں...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جناح ہسپتال کے قریب تیز رفتار گاڑی نے متعدد گاڑیوں اور موٹرسائیکل سوارکو کچل ڈالا، عینی شاہدین کے مطابق سیاہ رنگ کی گاڑی نے تیز رفتاری کے باعث دیگر گاڑی کو ٹکر مار دی۔ حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس اور شوگر کے امراض کیلئے الگ ہسپتال بنانے کا مطالبہ
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس اور شوگر کے امراض کیلئے الگ ہسپتال بنانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان )صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ ڈاکٹر اشرف خان بیٹنی کی صوبائی صدر ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کے ہمراہ وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات ، ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس اور شوگر کے امراض کیلئے الگ ہسپتال بنانے سمیت صحت میں سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال ۔ تفصیلات کے مطابق صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ ڈاکٹر اشرف بیٹنی نے صوبائی صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کی قیادت میں وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات...
پاکستان میں میڈیکل کے اہم شعبے فزیو تھراپی کی تعلیم کو کنٹرول کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی سطح پر کوئی سرکاری ادارہ موجود نہیں۔ فی الحال ہائر ایجوکیشن کمیشن فزیو تھراپی کی تعلیم اور نصاب کی نگرانی کرتا ہے۔ تاہم سندھ میں 2023 میں صوبائی محکمہ صحت سندھ کے تحت سندھ فزیو تھراپی کونسل قائم کی گئی جس کی منظوری سندھ اسمبلی نے دے دی ہے۔ قائم کی جانے والی کونسل سندھ میں فزیو تھراپیسٹ ڈگری حاصل کرنے والوں کو رجسٹر ڈ کرے گی۔ سندھ سمیت ملک بھر میں پانچ سالہ ڈاکٹر آف فزیو تھراپی کی ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ اور طالبات کا مستقبل مخدوش نظر آتا ہے کیونکہ سرکاری سطح پر اسپتالوں میں فزیو تھراپسٹ کی اسامیاں...
کراچی میں ایم 9 موٹروے پر کار سوار اسمگلر نے فرار ہونے کی کوشش میں کوسٹ گارڈ کے اہلکار کو ٹکر ماردی جس سے کوسٹ گارڈ کا اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق دو روز قبل ایم 9 موٹروے پر کاٹھور کے قریب کار سوار اسمگلر نے کوسٹ گارڈ کے اہلکار عادل کو ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کا مقدمہ کوسٹ گارڈ کے نائب صوبیدار کی مدعیت میں گڈاپ تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمے کے متن میں مدعی نے بتایا کہ کار میں اسمگلنگ کے سامان کی منتقلی کی اطلاع پر کاٹھور کے قریب اسنیپ چیکنگ کررہے تھے...
پڈعیدن،نوشہروفیروز(نمائندگان جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی صدارت میں ضلع کی تمام تحصیلوں میں قائم سرکاری اسپتالوں کو لوڈ شیڈنگ سے پاک کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسیئن سیپکو نوشہرو فیروز شاہد احمد، ایکسیئن سیپکو مورو اعجاز احمد ڈیتھو، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد الستار بلال، ایم ایس سول اسپتال نوشہرو فیروز ڈاکٹر مبین احمد راجپوت، ایم ایس تعلقہ اسپتال مورو ڈاکٹر بدر ابڑو، ایم ایس تعلقہ اسپتال محرابپور ڈاکٹر شبیر احمد میمن اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سیپکو حکام اور تعلقہ اسپتال کے انچارج مل کر تعلقہ اسپتالوں کو ایکسپریس فیڈر منتقل کرنے کیلیے اپنی مشترکہ رپورٹ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا...