کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ مریض سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد 29 سالہ مشتبہ مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن سے تعلق رکھنے والا متاثرہ شخص جناح اسپتال میں داخل ہے جہاں خون کے نمونے لے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔
جناح اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ رزلٹ آنے تک مریض کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا۔ مریض کی علامات میں بخار اور جسم پر دھبے شامل ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کیسز بڑھنے لگے
—فائل فوٹوکراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔
ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق رواں سال جنوری سے20 مارچ تک سندھ بھر میں ملیریا کے 7 ہزار 642 کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اسی دوران صرف کراچی میں 139 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کراچی میں سب سے زیادہ ملیریا کے مریض ضلع جنوبی میں سامنے آئے جن کی تعداد 52 ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔
ترجمان کے مطابق جنوری سے مارچ تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
سندھ کے دیگر اضلاع میں حیدر آباد میں ملیریا کے 3 ہزار 240 کیسز رپورٹ ہوئے، سکھر میں 669 کیسز سامنے آئے، لاڑکانہ میں ان کی تعداد 1 ہزار 939 ہے، میر پور خاص میں 816 مریضوں میں ملیریا کی تشخیص ہوئی، شہید بے نظر آباد میں 839 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہدوسری جانب کراچی میں رواں سال شہر میں ڈینگی کے 149کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ مارچ میں اب تک ڈینگی کے 27 کیس سامنے آئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی کے 167 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔