لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز  نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔ بد انتظامی پر  ایم ایس کو معطل کرنے کا حکم دیدیا اور پرنسپل کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی  کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر شکایات کے انبار لگ گئے۔ مریم نواز  نے میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا۔ میڈیسن سٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر وزیراعلی  نے برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی  نے جناح ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔ مریم نواز  نے ایمرجنسی میں مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی۔ مریضوں کو ملنے والے نسخے اور میڈیسن چیک کیں۔ بزرگ مریضہ نے  مریم نواز  کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ وزیراعلی  نے خاتون مریضہ کو گلے لگا کر تسلی دی۔ میڈیسن اور طبی ٹیسٹ کے بارے میں دریافت کیا۔ جناح ہسپتال میں مریضوں نے ایمرجنسی میں ادویات نہ ملنے اور دیگر شکایات بھی کی۔ صفائی اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایمرجنسی وارڈ میں میڈیسن نہ ملنے پر ناراضی اظہار کیا۔ قبل ازیں مریم نواز شریف نے صبح سویرے لاہور شہر کا اچانک غیر اعلانیہ دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہر کے مختلف علاقوں میں ’’ستھرا پنجاب‘‘ کے تحت صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اورمختلف سڑکوں اور بازاروں کا معائنہ کیا۔  روڈز پر صفائی کی صورتحال کا مشاہدہ بھی کیا۔ بعدازاں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہربنس پورہ میں کھڑے فیلڈ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور فیلڈ ہسپتال میں دستیاب طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔  فیلڈ ہسپتال میں موجود ادویات کا سٹاک اور معیار بھی چیک کیا۔  ہربنس پورہ فیلڈ ہسپتال میں موجود مریضوں سے بات چیت کی اور مریضوں سے فیلڈ ہسپتال میں دستیاب طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ علاوہ ازیں  مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دے دیا اور فری میڈیسن کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ  کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں میو ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے ہر سرکاری ہسپتال میں میڈیسن لسٹ آویزاں کرنے کا حکم دیا اور میڈیسن لسٹ کے لئے الیکٹرانک بورڈ نصب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کے لئے مریم نواز شکایات کاؤنٹر فعال، نمایاں کرنے اور اوپن ویٹنگ ایریا میں مسٹ فین مہیا کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مریضوں کو کال کرکے فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔ انہوں نے ویٹنگ روم میں کرسیاں اور بینچ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ مریم  نے روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں کا وزٹ کرنے اور چیک لسٹ رپورٹ تیار کرنے کا حکم بھی دیا۔ ہسپتالوں کی حقیقی صورتحال جاننے کے لئے ایک سے زائد ادارے چیک لسٹ تیار کریں گے۔ چیک لسٹ میں ڈاکٹر، سٹاف کی حاضری، فری ادویات، لیب ٹیسٹ، بائیو میڈیکل ایکیوپمنٹ شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں میں آپریشن اور ٹیسٹوں کے لئے ویٹنگ لسٹ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ پارکنگ، کیفے ٹیریا اور وہیل چیئر کی دستیابی کی صورتحال بھی روزانہ چیک ہوگی۔ اجلاس میں ہسپتالوں میں انفکشن کا سبب بننے والے بوسیدہ پردے ہٹا کر بلائینڈر لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ سرکاری ہسپتالوں کی لیب کی کوالٹی آڈٹ پر اتفاق کیا گیا جس کے لئے ہیلتھ کیئر کمیشن کو ٹاسک دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے میڈیکل سٹی پراجیکٹ کا پلان بھی طلب کر لیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سرکاری ہسپتال جناح ہسپتال کرنے کا حکم کی ہدایت کی جائزہ لیا مریم نواز دورہ کیا کے لئے

پڑھیں:

مریم نواز کی جانب سے خصوصی بچوں کے لیے عیدی گفٹ مہم کا آغاز

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں خصوصی طلبہ کو عید گفٹ دینے کی مہم شروع کر دی گئی۔عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار بچوں کو عیدی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور کے تین خصوصی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور مریم نواز کی طرف سے بچوں میں عید گفٹ تقسیم کیے۔

انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج سپیشل ایجوکیشن جوہر ٹاؤن میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی عید گفٹ مہم کا باضابطہ آغاز کیا، جبکہ گورنمنٹ شاداب انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن نشتر ٹاؤن میں بھی خصوصی طلبہ کو عیدی پیش کی گئی۔

معاون خصوصی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تحریری پیغام خصوصی طلبہ کو پڑھ کر سنایا اور ان سے شفقت کا اظہار کیا۔ مریم نواز کی ہدایت پر ہر کلاس روم میں جا کر بچوں کو تحائف اور عید کارڈز دیے گئے، جس پر بچوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ثانیہ عاشق نے سپیشل ایجوکیشن کالج کے لان میں ایک پودا بھی لگایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ خصوصی بچوں کو عید گفٹ دے کر ان کی خوشیوں میں شریک ہونا بڑی سعادت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں خصوصی بچوں کے لیے نئے اور منفرد منصوبے شروع کیے جائیں گے تاکہ انہیں بہتر تعلیمی اور فلاحی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

آئی پی ایل میں شرکت،سٹار بنگلہ دیشی کرکٹر فرنچائز کےپاؤں پڑ گیا

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کا جناح ہسپتال کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر ایم ایس اور پرنسپل معطل
  • وزیراعلی مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، شکایات پر پرنسپل اور ایم ایس معطل
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
  • مریم نواز کا جناح اسپتال کا دورہ، عوامی شکایات پر ایم ایس کو معطل کرنے کا حکم
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرکاری ہسپتالوں کے واجبات فوری ادا کرنے کاحکم
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم
  • مریم نواز کی ہدایت پر محکمۂ وائلڈ لائف کا آپریشن، 8 کونجیں برآمد
  • پنجاب کو قائداعظمؒ کے ویژن کے مطابق بلندیوں پر گامزن کرینگے: مریم نواز
  • مریم نواز کی جانب سے خصوصی بچوں کے لیے عیدی گفٹ مہم کا آغاز