کراچی+ لاہور+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی+خبر نگار) صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی، جس کے بعد انہیں نوابشاہ سے کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ آصف علی زرداری کو گذشتہ روز بخار اور انفیکشن کی شکایت ہوئی تھی۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم صدر کی نگہداشت کر رہی ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنما کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ صدر کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا، ان سے ملاقات پر مکمل پابندی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر زرداری کی بیماری کے حوالے سے خبروں پر ان سے رابطہ کیا اور صدر مملکت کی مزاج پرسی کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صدر کی صحت یابی کیلئے قوم دعا کرے ۔ شہباز شریف نے صدر مملکت کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کو فون کیا، انہوں نے آصف زرداری کی خیریت معلوم کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جبکہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنیکی خبریں درست نہیں ہیں، وہ جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔ ادھر صدر مملکت آصف علی زرداری کی درازی عمر کیلئے ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی تنظیموں کے زیر اھتمام دعائیہ تقریبات،صدقات اور مزارات مقدسہ پر حاضری اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی کی ہدایت پر وسطی پنجاب کے 26اضلاع میں صدر آصف علی زرداری کی درازی عمر کی دعائیں مانگی گئیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چودھری اسلم گل نے گلبرگ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری فیڈریشن کی علامت ہیں۔ملک بھر کے 25کروڑ عوام انکی جلد از جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہیں۔  ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے کامونکی سٹی کے صدر عمران حبیب سرویا کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرد حر کی زندگی سخت جدوجہد اور جرات سے عبارت ہے ،ملک بھر کے جیالے ان کی جلد از جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہیں۔ فیصل میر کی طرف سے گرین ٹاؤن میں 3کالے بکروں کا صدقہ دیا گیا جبکہ پی پی لاھور کے رھنما عابد صدیقی کی طرف سے بھی صدر مملکت کی صحتیابی کیلیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ میاں عزیزالرحمان چن نے وفد کے ہمراہ داتا گنج بخش علی ہجویری رحمت اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اورصدرِ کی جلد از جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔وفد میں عاقب سرور ، چوہدری نعمان یوسف ، حسن علی گوندل، ملک کامران مجید، سکندر سبحانی، علیم احمد اور محمد سلمان شامل تھے۔اس موقع پر حاجی عزیز الرحمن چن اور دیگر نے کہا کہ آج پاکستان میں جمہوریت صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی مرہونِ مِنت ہے، صدرِ مملکت آصف علی زرداری تیسری دنیا کے عظیم راہنما  ہیں۔ اس سے قبل عید الفطر پر صدر آصف علی زداری نے عید کی نماز زرداری ہائوس میں ادا کی۔ صدر نے ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعا مانگی۔ صدر لوگوں اور ملازمین کے ساتھ عید ملے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ اور صوبائی وزراء اس موقع پر موجود تھے۔ جبکہ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مملکت ا صف علی زرداری صدر ا صف علی زرداری ا صف علی زرداری کی جلد صحت یابی کی آصف علی زرداری نے صدر مملکت پیپلز پارٹی کی جلد کہ صدر

پڑھیں:

صدر آصف زرداری کورونا میں مبتلا، انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، ذاتی معالج

کراچی(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا میں مبتلا ہیں اور انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔نجی چینل کے مطابق آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ مختلف ٹیسٹوں کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ صدر مملکت کورونا میں مبتلا ہیں اور انہیں اس وقت آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی اور صدر مملکت کی حالت بہتر ہے۔

قبل ازیں، صدر مملکت آصف علی زرداری کو بخار اور انفیکشن کے باعث کراچی کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

نجی چینل کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا کراچی کے نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے اور وہ بخار اور انفیکشن میں مبتلا ہیں۔

تاہم ذرائع نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت اب بہتر ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے صدر مملکت کو دبئی منتقل کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے، ان شااللہ وہ جلد ہی مکمل صحتیاب ہوں گے۔‘

واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری کو گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے پر نوابشاہ سے کراچی منتقل کردیا گیا تھا۔

صدر مملکت انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہونے کے باعث زرداری ہاؤس نوابشاہ میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں عید بھی نہیں مل سکے تھے۔

صدر مملکت کی جلد شفایابی کیلئے دعائیں
وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد شفایابی کی دعا کی۔

نجی چینل کے مطابق وزیراعظم نے صدر مملکت کی صحت سے متعلق اظہارِ تشویش کیا، ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے قوم دعا کرے۔

شہباز شریف نے صدر مملکت کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے رابطہ کیا، انہوں نے صدر مملکت کی خیریت دریافت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے صدر مملکت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی آپکو جلد صحت کاملہ عطاء کریں۔

دریں اثنا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق اظہار تشویش کیا، انہوں نے آصف علی زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے دعا اورنیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

ادھر، نواب شاہ میں صحافیوں نے صدرپاکستان آصف علی زرداری کی صحت یابی کےلیے دعائیہ تقریب منعقد کی۔

نواب شاہ پریس کلب میں آصف علی زرداری کی درازئی عمر کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

بجلی کی قیمتوں بارے وزیراعظم آج اہم اعلان کرینگے

متعلقہ مضامین

  • آصف زرداری کی صحت سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا اہم بیان آ گیا
  • صدر آصف زرداری کورونا میں مبتلا، انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، ذاتی معالج
  • صدر زرداری کورونا میں مبتلا، اسپتال میں زیر علاج
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا
  • اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا صدر مملکت سے رابطہ، خیریت دریافت کی
  • وزیراعظم شہباز شریف کا صدر آصف زرداری سے رابطہ، خیریت دریافت کی
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، نوانشاہ سے کراچی منتقل
  • صدر آصف زرداری کی طبیعت اچانک خراب ، کراچی ہسپتال منتقل
  • صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل کر دیا گیا