مانسہرہ:جاپانی ایمبسی کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس وین کھائی میں جاگری،2 خواتین سمیت 9 اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
مانسہرہ میں چاپانی ایمبیسی کی گاڑی کے بریک فیل ہوگئے جس کے بعد وہ پولیس کی پروٹوکول وین سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں پولیس وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 2 لیڈی کانسٹیبلز سمیت 9 اہلکار زخمی ہوگے۔
پولیس کے مطابق چاپانی ایمبیسی کی گاڑی کے بریک فیل ہوگئے جس کے بعد وہ آگے چلنے والی پولیس وین سے ٹکرا گئی، حادثہ جھنڈوال شنکیاری سڑک افتتاح سے واپسی پر پیش آیا۔
زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم چاپانی ایمبیسی کی گاڑی میں سوارتمام افراد معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔
مقامی پولیس کے مطابق پولیس وین حادثہ کے بعد ایس ایچ او شنکیاری سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوگئے، ڈی پی او مانسہرہ نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال کا فوری دورہ کیا۔
شنکیاری کے علاقے مکڑھا جھنڈوال میں پولیس وین کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایس ایچ او تھانہ شنکیاری کیڈٹ ثاقب، پی اے ایس آئی حمزہ سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں کانسٹیبل شہباز، جواد، یونس، عبد الواجد، فرمان شاہ، جاوید جب کہ لیڈی کانسٹیبل ثناء اور زینب بھی شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو اور ریفرل کے عمل کی نگرانی کے احکامات جاری کیے، زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد آر ایچ سی شنکیاری سے گنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ منتقل کیا گیا۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے فوری طور پر اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انفرادی طور پر تمام زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی۔
ڈی پی او مانسہرہ نے اسپتال انتظامیہ سے ملاقات کر کے اس بات کو یقینی بنایا کہ زخمی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے جوان ہمارا فخر ہیں، ان کی جلد صحت یابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ پولیس فورس اپنے جوانوں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زخمی اہلکاروں اہلکار زخمی پولیس وین ڈی پی او کی گاڑی کے بعد
پڑھیں:
لاہور ایئر پورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کی ہاتھا پائی
لاہور ائیرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار
نان کسٹم پیڈ قیمتی سامان روکنے پر کسٹم اہلکاروں اور خواتین مسافروں میں جھگڑا ہوا۔
کسٹم حکام نے خواتین سمیت 12 افراد پر کار سرکار میں مداخلت اور کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروادیا۔
تھپڑ مارنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔ خواتین گزشتہ رات غیر ملکی پرواز پر راس الخیمہ سے لاہور پہنچی تھیں۔
مزید پڑھیے: بحفاظت لاہور اترنے والے پی آئی اے کے طیارے کا لاپتا پہیہ کہاں سے ملا؟
کسٹم حکام کے مطابق ایک خاتون مسافر کسٹم اہلکاروں کو جوتے بھی مارے۔
حکام کے مطابق خواتین مسافروں نے سامان کلئیر نہ کرنے پر ہاتھا پائی کی۔
تاہم اس موقعے پر کسٹم اہلکاروں کو خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور ایئر پورٹ خواتین لاہور ایئرپورٹ لاہور ایئرپورٹ جھگڑا لاہور ایئرپورٹ ہاتھا پائی