کراچی :صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زراری کی طبیعت گزشتہ رات خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔

صدر آصف زرداری گزشتہ روز انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث وہ زرداری ہاؤس نوابشاہ میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں عید بھی نہیں مل سکے تھے۔

صدر آصف زرداری کو گزشتہ رات کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہسپتال کے اطراف سیکیورٹی کے انتظامات سنبھالیے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب، اسپتال منتقل

صدرِ مملکت آصف علی زرداری---فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

اسپتال کے ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے داخل کیا گیا ہے، ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

صدر آصف زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات

مراد علی شاہ نے دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے منصوبے سے متعلق مشاورت بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں صدرِ آصف علی زرداری کا ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیرِ نگرانی علاج جاری ہے۔

اس سے قبل صدر آصف زرداری نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے صدر آصف زرداری کو سندھ کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔

مراد علی شاہ نے دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے منصوبے سے متعلق مشاورت بھی کی۔

انہوں نے صدرِ مملکت کو نہروں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کے احتجاج اور مظاہروں کی رپورٹ پیش کی۔

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف علی زرداری رو بہ صحت ہیں، شرجیل میمن
  • صدر زرداری کی طبیعت بہتر ہورہی ہے، دبئی منتقلی کی خبریں درست نہیں: شرجیل میمن
  • صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز، نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
  • صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، نوابشاہ سے کراچی منتقل
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب، اسپتال منتقل
  • صدر آصف زرداری کی طبیعت خراب، نواب شاہ سے کراچی منتقل
  • صدر آصف زرداری کی طبیعت اچانک خراب ، کراچی ہسپتال منتقل
  • صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل کر دیا گیا