بیٹوں کی پیدائش پر سیف 1 رات اسپتال نہیں رکے: کرینہ کپور کا شکوہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور نے راحہ کی پیدائش کے بعد 1 ہفتہ اسپتال میں عالیہ کے ساتھ گزارا، ساتھ ہی ساتھ سیف علی خان سے شکوہ بھی کر ڈالا۔
بھارتی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی محبت فلم برہماستر کے سیٹ پر پروان چڑھی، جس کے بعد دونوں نے 14 اپریل 2022ء کو شادی کی اور 6 نومبر 2022ء کو اپنی بیٹی راحہ کو ویلکم کیا۔
حال ہی میں کرینہ کپور کے شو What Women Want کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ منظرِ عام پر آیا ہے جس میں کرینہ اور رنبیر کپور کے درمیان دلچسپ گفتگو سننے کو ملی۔
انٹرویو میں کرینہ نے انکشاف کیا کہ رنبیر نے راحہ کی پیدائش کے بعد اسپتال میں ایک ہفتہ عالیہ کے ساتھ گزارا، جبکہ جب تیمور یا جے کی پیدائش ہوئی تو سیف ایک رات بھی میرے ساتھ اسپتال میں نہیں رُکے۔
اس پر رنبیر نے کہا کہ میں واقعی بہت خیال رکھ رہا تھا، میں نے راحہ کی پیدائش سے دو تین ماہ قبل ہی کام سے وقفہ لے لیا تھا اور اسپتال میں عالیہ کے ساتھ پورا ہفتہ گزارا۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے حالیہ انٹرویوز میں اپنے دوسرے بچے کی خواہش کا بھی اشارہ دیا ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں عالیہ نے یہ بھی بتایا کہ اگر ان کا دوسرا بچہ بیٹا ہوا تو انہوں نے اس کے لیے ایک خوبصورت نام بھی پہلے سے سوچ رکھا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسپتال میں کی پیدائش
پڑھیں:
صدر زرداری کی طبیعت بہتر ہورہی ہے، دبئی منتقلی کی خبریں درست نہیں: شرجیل میمن
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنےکی خبریں درست نہیں ہیں، وہ جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ صدر آصف زرداری کو نواب شاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیےگئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اللہ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔
دوسری جانب ورنرسندھ کامران ٹیسوری نے صدر مملکت آصف زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کو ٹیلی فون کیا اور صدر کی خیریت معلوم کی، ساتھ ہی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آج بروز بدھ2اپریل 2025موسم کی صورتحال جانئے