Daily Mumtaz:
2025-04-07@17:05:12 GMT

جعلی ڈاکٹر نے 7 مریضوں کی جان لے لی

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

جعلی ڈاکٹر نے 7 مریضوں کی جان لے لی

بھارتی شہر دموہ میں جعلی ڈاکٹر نے دل کی سرجری کرکے 7 مریضوں کی جان لے لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر دموہ میں نجی مشنری اسپتال میں جعلی ڈاکٹر نے مبینہ طور پر دل کی سرجری کرکے 7 مریضوں کی جان لے لی۔ اسپتال میں ایک ماہ کے دوران 7 مریضوں کی موت نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا ہے۔
این جان کیم نامی شخص نے مشہور برطانوی ڈاکٹر کی نتقل کرتے ہوئے کرسچن مشنری اسپتال میں ملازمت اختیار کی اور دعویٰ کیا کہ وہ ماہر امراض قلب ہے اس کے بعد مریضوں کی دل کی سرجری کی جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گئے۔
تفتیش کے بعد علم ہوا کہ ملزم کا اصلی نام نریندر وکرمادتیہ یادیو ہے۔
قبل ازیں وکیل اور چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے ضلعی صدر دیپک تیواری نے دعویٰ کیا کہ مرنے والوں کی تعداد 7 بتائی گئی ہے لیکن اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ جعلی ڈاکٹر کے خلاف حیدرآباد میں بھی کیس درج ہے۔
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے رکن پریانک کانونگو نے کہا کہ مشنری ہسپتال کو آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت حکومت سے پیسے بھی مل رہے تھے۔
کانونگو نے کہا کہ ہمیں شکایت ملی کہ مشنری اسپتال میں ایک جعلی ڈاکٹر نے مریضوں کی سرجری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی بتایا گیا کہ مشنری اسپتال آیوشمان بھارت اسکیم میں بھی شامل ہے اور اس کے لیے حکومت سے پیسے لے رہا ہے۔ یہ ایک سنگین شکایت ہے، ہم نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور فی الحال تحقیقات جاری ہیں۔
علاوہ ازیں الزامات کے بعد ضلعی تفتیشی ٹیم نے اسپتال سے تمام دستاویزات ضبط کرلئے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جعلی ڈاکٹر نے مشنری اسپتال اسپتال میں مریضوں کی کی سرجری

پڑھیں:

ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کو ان 5 غذاؤں سے بچنے کی ضرورت

اگر آپ ہائی بلڈ پریشر یا ذیابیطس یا دونوں مرض میں مبتلا ہیں، تو خوراک دوسروں کی بنسبت آپ کی صحت پر بڑا اثر ڈالتی ہے۔

یہ دونوں امراض خوراک سے گہرا تعلق رکھتے ہیں اور بعض غذائیں انہیں مزید خراب کر سکتی ہیں۔ جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔

1)    سب سے پہلی خوراک جس پر آپ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے، وہ ہے نمک کی مقدار۔ نمک آپ کے جسم میں اضافی پانی کو روکتا ہے، جو آپ کے بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے اور آپ کے دل پر زیادہ دباؤ ڈالتا ہے۔

2)    شوگر ایک اور بڑی تشویش رہی ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو ذیابیطس کے مریض ہیں۔ لیکن یہ ہائی بلڈ پریشر میں بھی کردار ادا کر سکتا ہے۔

3)    اسی طریقے سے چکنائی ہے۔ خوراک میں موجود چکنائی دونوں امراض میں شدید نقصان دہ ہے۔ تمام چکنائیاں خراب نہیں ہوتیں لیکن ٹرانس فیٹس اور سیچوریٹڈ فیٹس سے پرہیز ضروری ہے۔

4)    ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس والے لوگوں کو سُرخ گوشت اور مکمل چکنائی والی ڈیری مصنوعات کو بھی محدود کرنے کی ضرورت ہے۔ ان میں سیر شدہ چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے جو کولیسٹرول کی سطح کو بڑھا سکتی ہے اور دل سے متعلق پیچیدگیوں کو مزید خراب کر سکتی ہے۔ 

5)    اس کے علاوہ ریفائن اناج جیسے سفید چاول اور سفید آٹے یا میدے کو بھی ترک کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ غذائیں بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافے کا باعث بنتی ہیں جو ذیابیطس کے شکار لوگوں کے لیے موزوں نہیں ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • آصفہ بھٹو کی نجی اسپتال آمد 
  • ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کو ان 5 غذاؤں سے بچنے کی ضرورت
  • خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری کی اسپتال آمد، صدر مملکت کی خیریت دریافت کی
  • دنیا کا سب سے چھوٹا پیس میکر تیار
  • زرداری کی طبیعت بہتر، بھارتی چینلز، سوشل میڈیا پر تصاویر جعلی، خبریں بے بنیاد: ڈاکٹر عاصم
  • صدر زرداری کی صحت بہتر، پرسوں گھر منتقل ہو جائیں گے، افواہوں کی تردید
  • صدر مملکت کی صحت سے متعلق افواہوں پر ڈاکٹر عاصم کا ردعمل آگیا
  • صدر مملکت کی صحت سے متعلق افواہوں پر ڈاکٹر عاصم کا ردعمل آگیا
  • صدر زرداری کا علاج جاری، ملاقاتوں پر پابندی برقرار