صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کو علاج کے لیے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا، شعبہ انفیکشنز ڈیزیز کےماہرین روز 3 مرتبہ صدر آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں، امید ہے صدر مملکت کو کچھ دنوں میں اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔ڈاکٹر عاصم نے مزید بتایا کہ صدر سے ملاقاتوں پر پابندی کورونا کے پیش نظر لگائی گئی ہے، صدر زرداری کے اہلخانہ کو صحت سے متعلق مسلسل آگہی فراہم کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت اب کیسی ہے ؟ خبر آ گئی

صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی۔

ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق صدر مملکت کے بخار اور انفکیشن میں بتدریج کمی آرہی ہے، ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے، ڈاکٹرز مسلسل ان کی طعبیت کی نگرانی کررہے ہیں، صدر مملکت کا آج بھی ڈاکٹرز نے چیک اپ اور کئی ٹیسٹ کیے ہیں۔

ذرائع پی پی کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرز کی ہدایت پر چند روز آرام کریں گے، طعبیت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر کی طبیعت بہتر، علاج جاری، آج جلسہ میں شرکت کا امکان نہیں: ڈاکٹر عاصم 
  • صدر آصف زرداری کی طبیعت اب کیسی ہے ؟ جانیں
  • صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر کا اہم بیان آگیا
  • صدر آصف زرداری کی طبعیت میں بہتری
  • آصف زرداری کی صحت سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا اہم بیان آ گیا
  • صدر مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت ; انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ؛ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت اب کیسی ہے ؟ خبر آ گئی
  • صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی: شرجیل میمن